اسلام آباد (این این آئی)جمادی الاول 1443 ہجری کاچاند نظر آ گیا۔چاند دیکھنے کیلئے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ چاند نظر آگیا ہے،یکم جمادی الاول 1443 ہجری 6 دسمبر بروز سوموار کو ہو گی۔















































