منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈھاکا ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بارش کی نذر

datetime 5  دسمبر‬‮  2021 |

میرپور (این این آئی)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش کے سبب تاخیر کا شکار ہوئے ڈھاکا ٹیسٹ میں دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تاہم 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی دوبارہ بارش کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا جو شروع نہ ہوسکا،لنچ سے قبل بارش کے رک جانے پر امپائرز نے پچ اور گرائونڈ کا

جائزہ لیا اور اسے کھیلنے کے قابل قرار دیا تھا۔دوسرے دن کا کھیل شروع ہونے کے بعد اظہر علی نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرلی ، دوسرے روز پاکستان نے 188رنز بنا لئے ،بابر اعظم 71 رنز اور اظہر علی 52رنز پر وکٹ پر موجود ہیں تیسرے روز میچ کا آغاز ساڑھے نو بجے ہوگا ۔گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ دوسرے روز کا کھیل مقررہ وقت سے آدھے گھنٹے قبل شروع ہوگا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔قومی ٹیم کے اآئوٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنرز عبد اللہ شفیق اور عابد علی تھے، پاکستان کی پہلی وکٹ 59 رنز پر گری تھی جب عبد اللہ شفیق 25 رنز کی آئوٹ ہوئے جبکہ دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی عابد علی تھے، وہ 39 رنز بناسکے۔پاکستان کے دونوں اوپنرز کو بنگلادیش کے تیج الاسلام نے آئوٹ کیا۔اس سے قبل ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اپنا وننگ کامبی نیشن کو برقرار رکھا۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…