ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے15افراد ہلاک’40زخمی’ ہزاروں افراد کی نقل مکانی ٗ اللہ اکبر اللہ اکبرکی صدائیں

datetime 5  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (این این آئی) انڈونیشیا کے ماؤنٹ سیمیرو میں آتش فشاں پھٹنے سے 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے علاقے میں راکھ اور دھویں سے اندھیرا چھا گیا جبکہ ہزاروں افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ماؤنٹ سیمیرو کے 130 فعال آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے۔انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر

مینجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ ماونٹ سیمیرو کے پھٹنے کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے کے بعد دھویں اور راکھ نے قریبی علاقوں کو ڈھک لیا۔ملک کی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی نے کہا کہ فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔امدادی کارکن مقامی باشندوں کو نکالنے کے لیے پہنچے کیونکہ لاوا قریبی دیہات تک پہنچ گیا ہے اور مشرقی جاوا میں لوماجنگ ریجنسی میں ایک پل کو تباہ کر دیا۔ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے کہا کہ آتش فشاں کے راکھ سے ڈھک جانے کے بعد کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوماجنگ میں کئی مقامات پر کچھ پناہ گاہیں بنا رہے ہیں۔ایجنسی کی طرف سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں مقامی لوگوں کو دکھایا گیا ہے، جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں، جو اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔مقامی حکام نے آتش فشاں پھٹنے کے بعد گڑھے سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک

محدود علاقہ قائم کیا۔انڈونیشیا بحرالکاہل کے رنگ آف فائر پر بیٹھا ہے، جہاں براعظمی پلیٹوں کے ملنے سے آتش فشاں اور زلزلے کی تیز رفتار سرگرمی ہوتی ہے۔انڈونیشیا میں اس وقت تقریباً 130 کے قریب فعال آتش فشاں موجود ہیں۔2018 کے آخر میں جاوا اور سماٹرا جزائر کے درمیان آبنائے میں ایک آتش فشاں پھٹ پڑا، جس سے پانی کے اندر لینڈ سلائیڈنگ اور سونامی نے 400 سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…