حب (این این آئی)تاریخ کا دوسرا بڑا لگژری بحری جہا زگڈانی شپ بر یکنگ یا رڈ میں لنگر انداز ،بحری جہاز کو ہوٹل میں تبدیل کرنے کی خبریں دم توڑ گئیں، تفصیلا ت کے مطابق شپ بریکنگ یارڈ کی تاریخ میں دوسرا بڑا اور پْر آسائش مسافر بردار بحری جہاز Antares Expenince
ٹو ٹنے کے لیئے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر42 پر لنگر انداز ہو گیاہے ا س بڑے اور پْر تعیش بحری جہاز کا وزن 24ہزار ٹن بتا یا جا تا ہے جہاز میں عملے سمیت2ہزار سے زائد افراد کے سوار ہونے کی گنجائش موجودہے انٹر اس ایکسپرینینس نامی مسافر بردار جہاز میں سفر کرنے والوں کیلئے ڈبل بیڈ کے 700کمرے ،کیسینو،سوئمنگ پولز،تھیٹر سینما گھر،گیمز زون،فٹنس کلب،میڈیکل سینٹر،پارٹی ڈانسنگ ہال سمیت دیگر ایسی تمام سہولیات موجود ہیں جو کسی 7 اسٹار ہوٹل میں موجود ہوتی ہیں مذکورہ شپ 1993ء میں اٹلی میں تیار کیا گیا اس بحری جہاز کو 28سالوں تک دنیا کے مختلف ممالک میں سفری مدت پوری کرنے کے بعد اسکریپ کرنے کیلئے گڈانی کے شپ بریکر سیٹھ احمدعالم خان نے خریدا ہے اس پر کپتان سمیت موجود عملہ رشین بتایا جاتا ہے اس شپ کے با رے میںگذشتہ چند روز اسے ہو ٹل میں تبد یل کرنے کی خبریں گشت کررہی تھیں جو بے بنیا د ثابت ہو ئیں ۔