بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیر اعظم کو اپنی کابینہ کے ایک ایک وزیر کی بدعنوانی اور کرپشن کا علم ہے،عمران خان خود کرپشن کی سرپرستی کررہے ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو اپنی کابینہ کے ایک ایک وزیر کی بدعنوانی اور کرپشن کا علم ہے وزیراعظم خود کرپشن کی سرپرستی کررہے ہیں اپنے وزراء کو این آر او دے رکھا ہے

مالم جبہ ،بی آر ٹی،بلین ٹری پر نیب نے کوئی کیس نہیں بنایا وزیر اعظم صرف اپوزیشن سے انتقام لے رہے ہیں ،چینی ،گندم ،ادویات اور ایل این جی کے معاملے پر وزیر اعظم خاموش ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی نائب صدر رانا خلیل احمد گادی کی رہائش گاہ پر لیگی رہنما حاجی طارق محمود ڈوگر،چودھری محموداختر گورایہ اور میڈیا کوآرڈینٹر ندیم گورایہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،رانا تنویر حسین سٹاک ایکسچنج میں تین کھرب کے خسارے سٹاک مارکیٹ ڈوب گئی ہے معاشی حالات ملک میں تباہی کی نشاندہی کر رہے کرہے ہیں برادر ملک سعودی عرب سے کڑی شرائط پر قرضہ لینے سے نہ صرف معاشی بدحالی آئیگی بلکہ ملکی معیشت مذید بحران کا شکار ہو جا ئیگی حکومتی پالیسوں کے باعث پاکستان میں معیشت تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خاں کو عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجنے سے ملکی حالات میں بہتری نہیں آئے گی پی ڈی ایم کی ترجیح ملک میں مداخلت کے بغیر صاف شفاف انتخابات ہیں عوام کے مینڈیٹ سے منتخب حکومت ہی ملک کو مسائل سے نکالنے میں کامیاب ہو گی عمران خاں کا مذید اقتدار میں رہنا ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…