جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

آغا سراج کی بے نامی پراپرٹیزکی مالیت 1ارب ساڑھے 4کروڑ روپے نکلی، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 4  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی بے نامی جائیداد ، اثاثوں کی تفصیلات پر نیب کی رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں آغا سراج کے اثاثوں، بے نامی جائیداد کی تفصیلات درج ہے،نیب رپورٹ میں بتایا گیا ڈی ایچ اے فیز 6میں 500اسکوائریارڈ کا پلاٹ

بے نامی جائیداد میں شامل ہیں ، پلاٹ نمبر 115، 2011میں غلام مرتضیٰ کے نام خریدا گیا، ڈی ایچ اے فیز 6ہی میں ایک ہزار اسکوائر یارڈ کا پلاٹ بھی بے نامی جائیداد میں شامل ہیں ، پلاٹ نمبر 116شکیل احمد سومرو کے نام خریدا گیا جبکہ ڈی ایچ اے فیز 8میں ایک ہزار اسکوائر یارڈ کا پلاٹ شکیل احمد سومرو کے نام پر خریداگیا،رپورٹ کے مطابق ملیرمیں 40ایکٹر اراضی بھی بے نامی جائیداد کا حصہ ہے ، 40ایکڑ اراضی 2012میں منور علی کے نام پر خریدی گئی، اسی طرح بے نامی جائیداد میں ڈی ایچ اے فیز 6میں ایک ہزار اسکوائر یارڈ کا ایک اور پلاٹ شامل ہیں ، پلاٹ نمبر 86دو ہزار تیرہ میں گلبہارلوہاربلوچ کینام پرخریدا،نیب رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 6میں بنگلو نمبر اے 3بھی بینامی جائیداد کا حصہ ہے ، مذکورہ بنگلو 2011میں محمد عرفان کے نام خریدا گیا، مذکورہ بے نامی پراپرٹیزکی مالیت 1ارب 4کروڑ 50لاکھ روپے ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ آغا سراج کے پاس ایک کروڑ 48لاکھ کے پرائز بانڈ ز اور 6گاڑیاں بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…