اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے منی بجٹ کو مسترد کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہاکہ منی بجٹ پیش کرنے کے ساتھ مہنگائی کاخطرناک طوفان برپا ہوگا۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ یہ منی بجٹ نہیں بلکہ ملکی معیشت کوآئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی، سرینڈرڈاکومنٹ، ہے ، ملک اورقوم کومعاشی طورپر آء ایم ایف کے ہاتھوں قتل کرنے کی دستاویزہے، حافظ حمد اللہ نے کہاکہ منی بجٹ ملکی ،قومی مفادمیں نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے کہنے پران کے مفادات کی تحفظ کیلئے پیش کیا جارہاہے، موجودہ،سلیکٹیڈ،وزیراعظم عوام کا نہیں عالمی مالیاتی اداروں کانمائندہ ہے۔ حافظ حمد اللہ نے کہاکہ پی ڈی ایم ہرفورم پر حکومت کا ڈٹ مقابلہ کریگی۔