اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

لندن سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی چند مزید ویڈیوز آنے والی ہیں، جاوید چودھری

datetime 2  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے معروف صحافی جاوید چودھری نے اپنے کالم کسی سے بھی نہیں میں انکشاف کیا ہے کہ لندن سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی چند مزید ویڈیوز آنے والی ہیں، انہوں نے اپنے کالم میں لکھا کہ آپ میری بات لکھ لیجیے اگر پاکستان میں روس‘ فرانس اور ایران جیسے حالات پیدا ہو گئے تو ہم بکھر جائیں گے‘ ہم ایک ملک نہیں رہیں گے‘

پاکستان (نعوذ باللہ) خواب کی طرح ٹوٹ جائے گا۔میں آپ سب سے معذرت چاہتا ہوں‘ میں آپ کو مایوس نہیں کرنا چاہتا لیکن آپ بھی کسی روز یہ ماننے پر مجبور ہو جائیں گے ہم حقیقتاً انقلاب کے اس دہانے پر ہیں جس میں اب صرف ایک لاش گرنے کی دیر ہے اور پھر یہ ملک کسی سیبھی سنبھالا نہیں جائے گا”کسی سے بھی نہیں“ آپ بے روزگاری دیکھ لیجیے‘ پاکستان تاریخی بے روزگاری کا شکار ہے‘روزگار کی شرح ایک اور دس ہے‘ دس لوگوں میں سے ایک کماتا ہے اور نو کھاتے ہیں اور کمانے والوں کی ہمت بھی اب جواب دے رہی ہے اور بے روزگاری کی وجہ کیا ہے؟ بے ہنری اور غیرکاروباری ماحول‘ ہم نے اس ملک میں کام کرنے والوں‘ روزگار دینے والوں اور کام یاب ہونے والوں کو گالی بنا دیا ہے‘ آپ اگر دہی بھلے کی ریڑھی بھی لگا لیں تو خاندان سے لے کر حکومت تک ہر شخص آپ کا مخالف ہو جائے گا‘ کوئی آپ کو دلاسا تک نہیں دے گا‘ ہم نے ملک میں آج تک لوگوں کو سکل نہیں سکھائی‘ ملک میں دس کروڑ لوگ بے روزگار ہیں لیکن ڈرائیور تلاش کرتے ہیں تو بیس بیس سال ڈرائیور نہیں ملتا‘ ایوریج کک‘ مستری‘ الیکٹریشن اور پلمبر تک نہیں ہیں‘ ایوان صدر کی ٹونٹیاں تک لیک کر رہی ہیں اور وزیراعظم بھی گندا کھانا کھا کر فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو جاتے ہیں‘ ملک میں مہنگائی کی حالت یہ ہے کھانے کا سامان سٹاک ایکسچینج کی طرح اوپر نیچے ہوتا ہے اور پیچھے رہ گئی

ریاست تو کورونا امدادی فنڈ میں کرپشن کی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ بھی آئی ایم ایف جاری کراتا ہے اور گورنر سٹیٹ بینک ہو‘ سیکرٹری خزانہ ہو یا وزیر خزانہ ہو یہ سارے فیصلے اب آئی ایم ایف سے ہوتے ہیں‘ ملک میں پہلی مرتبہ ایسی حکومت آئی ہے جس نے ملک کے ہر طبقے کو ہلا کر رکھ دیا‘ آپ ملک کا کوئی سیکٹر دیکھ لیں‘

آپ کو ہر دیوار کے پیچھے سسکیاں سنائی دیں گی لیکن ان سنجیدہ حالات میں سنجیدگی کا عالم یہ ہے ملک میں آڈیو آڈیو اور ویڈیو ویڈیو کا کھیل ہو رہا ہے‘ ایک آڈیو آتی ہے اور جواب میں دوسری طرف سے بھی آڈیو آ جاتی ہے اور پورا ملک اس کے پیچھے لگ جاتا ہے‘شنید ہے لندن سے چند مزید ویڈیوز بھی آ رہی ہیں‘ یہ ویڈیوز نومبر

2018ء میں اس وقت بنائی گئی تھیں جب چیف جسٹس ثاقب نثار انیل مسرت کی دعوت پر ڈیم کے لیے فنڈ جمع کرنے کے لیے لندن گئے تھے‘ یہ مختلف اوقات میں جو کچھ فرماتے رہے لوگ وہ ریکارڈ کرتے رہے اور یہ اب کسی بھی وقت مارکیٹ میں ہوں گی جب کہ دوسری طرف ایک ویڈیو تیار بیٹھی ہے جس میں شریف فیملی کے ایک اہم صاحب کسی فارم ہاؤس میں تنظیم سازی میں مصروف ہیں۔آپ ملک کے چیلنجز دیکھیں اور ریاست اور سیاست

کے ایشوز ملاحظہ کریں چناں چہ اس کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ وہی نکلے گا جو ایسے حالات میں نکلا کرتا ہے لیکن مجھے افسوس اس نتیجے کا نہیں‘ مجھے افسوس ملک کے طاقتور عہدیداروں کے رویوں پر ہے‘ یہ لوگ کھلی آنکھوں سے چھپکلی کھا رہے ہیں اور ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی‘ کیوں؟ اس کیوں کا فیصلہ بہرحال مورخ لکھے گا اور مورخ اب زیادہ دور نہیں ہے‘ اللہ اس ملک کی حفاظت کرے ملک تقریباً ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…