اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت فی لٹر پٹرول پر 27روپے اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کرنے لگی

datetime 2  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 27روپے اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے،پیپلز پارٹی مہنگائی اور ناکام حکومت کے خلاف 10 دسمبر سے ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں کی، حکومت فی لیٹر پیٹرول پر Rs27 اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اوگرا نے حکومت کو تیل کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی، لیکن حکومت نے نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرول 5 سے 8 روپے سستا ہو سکتا تھا، حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں کی؟ ۔ انہوں نے کہاکہ اس کا جواب وزیروں کی فوج کیوں نہیں دے رہے؟ دوسری طرف ہر ماہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 4 روپے 74 پیسے بڑھا دئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جس سے دسمبر میں عوام سے 60 ارب روپے لوٹیں گے  ،ان کے پاس آمدنی بڑھانے کا واحد حل ٹیکس اور قیمتیں بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تجارتی خسارہ 5ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا ہے، یہ ٹی وی پر آکر کہتے ہیں سب اچھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی مہنگائی اور ناکام حکومت کے خلاف 10 دسمبر سے ملک بھر میں احتجاج کرے گی ،حکومت کا گھر جانا ہی اب ملک کے مفاد میں ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…