اسلام آباد(آن لائن )ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ای وی ایم پرالیکشن کرا نے کیلئے قانون سازی آئین کیخلاف ہوئی کیونکہ سترہ نومبرکی قانون سازی ،طاقت،اور،فون کال،کی بل پرہوئی ،اب حکومتی وزراء الیکشن کمیشن کوای وی ایم پرالیکشن کرنے کادبائو ڈال رہا ہے ،
قانون سازی طاقت کی دبائو میں اور عمل کروانا بھی طاقت کی دبائو میں سوال یہ ہے کہ ملک میں قانون کی طاقت ہے یاطاقت کاقانون ہے؟ ۔ حکومتی وزراء کے بیانات پر ردعمل دیتے ترجمان پی ڈی ایم نے کہا حکومت قانون کی نہیں طاقت کی۔قانون پرفیصلے کرتے ا ورکرواتے ہیں۔ پی ڈی ایم کی جنگ طاقت کی حکمرانی کیلئے نہیں بلکہ قانون اورآئین کی حکمرانی کے لئے ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں ای وی ایم پر الیکشن مسترد کرچکی ہے نہ ای وی ایم الیکشن تسلیم کریگی۔متنازعہ قانون سازی سے غیرمتنازع اورشفاف الیکشن کادعوی کرناجھوٹ ہے ۔ ای وی ایم ،آر ٹی ایس کادوسرانام ہے۔پی ڈی ایم آئین ،قانون اورآئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ ہے اور اپنی آئینی پوزیشن پرکسی قسم کی کمپرومائزکرنے سے گریز کرے۔طاقت اوردبائو کومستردکرکے آئین اورقانون کی آمین بنے۔ پی ڈی ایم آزاد اورخودمختار الیکشن کمیشن کے ساتھ ہے۔