منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)نومبر کے مہینے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ گئی۔آٹا، تیل، گھی، چینی، گوشت، دودھ، انڈے، آلو اور ٹماٹر مزید مہنگے ہوگئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق بجلی، موٹر فیول اور دواں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 3 فیصد تھی۔ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،

مئی 2021 کے بعد پہلی بار مہنگائی ڈبل فیگرز میں چلی گئی۔ نومبر 2021 میں مہنگائی 11.5 فیصد پر پہنچ گئی، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق نومبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی 12 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 10.9 فیصد پر پہنچ گئی۔نومبر میں ماہانہ بنیاد پر ٹماٹر 131.64 فیصد مہنگے ہوئے، گھی 10.87، ککنگ آئل 9.71، سبزیاں 10.46، انڈے 10.19، گوشت 2.63 فیصد مہنگا ہوا۔اعداوشمار کے مطابق اکتوبر کے مقابلے نومبر میں تازہ دودھ 2.33، چینی 1.43 فیصد مہنگی ہوئی، ادویات کی قیمتوں میں 1.63 فیصد ، بجلی 8.32 فی صد ،کنسٹرکشن اِن پٹ آئٹمز 1.99 فیصد مہنگے ہوئے۔نومبر میں ماہانہ بیناد پر پیاز 7.97 فیصد، چکن 4.34، دال مونگ 0.69 فیصد سستی ہوئی ۔رپورٹ کے مطابق نومبر 2020 کے مقابلے نومبر 2021 میں سالانہ بنیاد پر گھی 58.28 فیصد ، کوکنگ آئل 53.59 فیصد مہنگا ہوا، آٹا 10.26، آلو 17.66 فیصد ، بجلی چارجز 47.87 فیصد، موٹر فیول 40.81 فیصد بڑھے جبکہ نومبر 2020 کے مقابلے نومبر 2021 میں ادویات کی قیمتوں میں 11.76 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بیناد پر پیاز 37.68 ،آلو 17.66 ،دال مونگ 27.03 فی صد سستی ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…