منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سود کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا ہے، شوکت ترین

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ سود کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا ہے، اسلامک فنانس میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا دیا ہے ، اسلامک فنٹیک بھی تیزی سے ابھر رہے ہیں، اسلامک بینک چھوٹے و درمیانے کاروبار زراعت، مائیکرو قرضے فراہم کرے

گی،حکومت کے قرضوں کے لیے شرعی قرض کی بھی ضرورت ہے۔اسلامک فنانس ایکسپو وکانفرنس سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اسلامک فنانس میں ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا دیا ہے ، اسلامک فنٹیک بھی تیزی سے ابھر رہے ہیں، اسلامک بینک چھوٹے و درمیانے کاروبار زراعت، مائیکرو قرضے فراہم کرے گی۔ فنڈنگ انفراسٹرکچر، بلڈنگ صحت کے لئے سکوک اہم ٹول ہے۔اسلامی فنانس عالمی معیشت کے مسائل کو حل کرسکتی ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ حکومت کے قرضوں کے لیے شرعی قرض کی بھی ضرورت ہے، سود کی وجہ سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا ہے، اسلامک فنانس میں رسک کا اشتراک بھی ہے، امام غزالی کا کہنا تھا کہ سود کی وجہ حقیقی معاشی کام نہیں ہوتا ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ اسلامی فنانس کے ذریعے معاشرے میں انصاف پھیلتا ہے، اسلامک مالیات رسک شیئرنگ فراہم کرتا ہے، سود سے پاک نظام میں اثاثوں کے بدلے قرض دیا جاتا ہے، اسلامک فنانس کے فروغ سے سماجی انصاف غربت کا خاتمہ اور مستحکم معیشت حاصل ہوسکتی ہے، اسلامی بینکاری دنیا کے 80سے زائد ممالک میں آپریشنل ہے۔ اسلامی بینکاری کا مقصد صرف منافع نہیں بلکہ پورے معاشرے کی بہتری ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامک بینکس جدیدیت پر توجہ دیں جب کہ حکومت بھی اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے متحرک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…