اتوار‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2026 

پاکستان نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلادیش کو شکست دے دی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

چٹاگانگ (این این آئی)پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کرلی،عابد علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، پاکستانی کھلاڑی نے پہلی اننگز میں 133 اور دوسری میں91 رنز بنائے،دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شرو ع ہوگا۔چٹاگانگ میں کھیلے

گئے میچ کے آخری روز پاکستان نے کسی نقصان کے بغیر 109 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے ذمہ دارانہ کھیل جاری رکھا تاہم 151 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق کی اننگز اختتام پذیر ہوئی جو 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔عابد علی دوسری اننگز میں سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 12 چوکوں کی مدد سے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر تیج الاسلام کا شکار بنے۔اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے میزبان ٹیم کے باؤلرز کو مزید کوئی وکٹ لینے کا موقع نہیں دیا اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کراتے ہوئے 202 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔اظہر علی 24 اور بابر اعظم 13 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز اور تیج الاسلام کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔عابد علی کو عمدہ بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے اوپنرز کے شاندار کھیل اور سنچری شراکت کی بدولت بنگلہ دیش کے

خلاف پہلے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کر لی تھی۔قبل ازیں بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 330 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں اوپنرز کے شاندار آغاز کے باوجود 286 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کی تھیں،دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔پہلی اننگز میں 44 رنز کی برتری کی بدولت بنگلہ دیش نے پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…