منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

شادی کے جھانسہ میں آ کر لاہور جانے والی خاتون کا متعدد مرتبہ ریپ ہونے کا انکشاف

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی)شادی کا جھانسے میں آکر لاہور جانے والی خاتون کا دو الگ الگ واقعات میں مبینہ طور پر متعدد بار ریپ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔خاتون کے ساتھ ریپ کی ایف آئی آر 28 نومبر کو نارتھ کینٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی اور مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 (ریپ)، 109 (‘زنا باالجبر کی ترغیب دینا) اور 201 (جرم کے ثبوت غائب کرنا یا مجرم کو

غلط معلومات دینے) کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔شکایت میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ کراچی کی رہائشی ہیں اور آن لائن گیم پلیئر اننونس بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کھیلتی تھیں، اس گیم کے دوران ان کی ایک آدمی سے دوستی ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ اس شخص نے مجھے لاہور بلاتے ہوئے کہا کہ ہم شادی کر لیں گے، وہ 23 نومبر کو ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچیں، وہ شخص انہیں روز ہوٹل لے گیا جہاں اس نے تین دن تک ان کا ریپ کیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اس نے بعد میں ان سے شادی کرنے سے بھی انکار کر دیا اور انہیں 26 نومبر کو ٹرین اسٹیشن پر اتار کر چلا گیا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ جب وہ اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہی تھیں تو دو آدمیوں نے انہیں نوکری دلانے کا وعدہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد انہیں سرور روڈ پر واقع ایک گھر میں لے گئے جہاں دو اور مردوں نے اسے ایک کمرے میں لے جانے میں مدد کی، بعد میں ٹرین اسٹیشن پر ملنے والے دونوں افراد نے اس کا کئی مرتبہ ریپ کیا لیکن وہ بالآخر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔اس نے حکام پر زور دیا کہ ان تینوں افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے اس کا ریپ کیا۔شکایت میں پولیس کانسٹیبل آصف حسن نے مزید کہا کہ جب وہ اس کمرے میں گئے جہاں دوسرا واقعہ پیش آیا تو انہوں نے دیکھا کہ مبینہ طور پر خاتون کو کمرے میں لے جانے میں مدد کرنے والے مرد ثبوت ضائع کرنے کی کوشش کررہے تھے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دارالحکومت لاہور کے پولیس افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے حکام کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…