منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

مستقبل ڈگریوں کا نہیں ہنر کا ہے،وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر(Skills)کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 70 ہزار لوگوں کو ہم ہنر کی تربیت (ٹریننگ) دے رہے ہیں۔تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے

مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمانے میں ڈگری سب کچھ تھی مگر آنے والے وقت میں ڈگریوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ قبل ازیں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کے اومیکرون ویریئنٹ پر طلبا ء اور والدین کو خدشات ہیں لیکن تعلیمی اداروں کو اس سال کھلا رکھنا چاہتے ہیں، امتحانات کا بروقت انعقاد یقینی بنائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سموگ کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو تین دن کے لئے چھٹی دینے کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک نے کورونا وبا ء کا بہادری سے مقابلہ کیا۔انہوں نے زور دیا کہ کورونا کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے مقابلے کے لئے ویکسینیشن اور ایس اوپیز پر عمل درآمد ضروری ہے۔سنگل سلیبس پر حکومت اپنے فیصلے پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے ۔انہوںنے کہا کہ سکولوں میں اسپورٹس کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ صحتمندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے انٹر یونیورسٹی اور انٹر بورڈز اسپورٹس ایونٹس متعارف کرائے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…