تاجروں نے وزیراعظم آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا

29  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لاگو تمام قوانین مسترد کرتے ہیں، تاجر منگل کو وزیراعظم آفس

کے سامنے دھرنا دیں گے۔انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوائنٹ آفس سیل سسٹم کا نفاذ نہ ممکن ہے، مشیر خزانہ جب سے آئے ہیں عوام اور تاجروں کو تباہ کر دیا ہے،عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔اجمل بلوچ نے کہا کہ کراچی، پشاور سمیت ملک بھر سے تاجر اسلام آباد میں اکھٹے ہونگے۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے تاجروں کی سیل ٹیکس رجسٹریشن کا کام نہ ممکن ہے، 80لاکھ تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس کا نظام لاگو کیا جائے۔اجمل بلوچ نے کہاکہ جب تک وزیراعظم ہماری بات نہیں سنتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا،سیلزٹیکس جب ہم نے دینا نہیں تو ہماری رجسٹریشن کیوں ضروری ہے؟ان کا کہنا تھا کہ مشیر خزانہ میرے ساتھ مناظرہ کرلیں، قائل ہوجائیں یا مجھے قائل کرلیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…