بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی ڈالر 8 سے 9 روپے نیچے آئے گا اور۔۔۔، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد ٹیکسز میں اضافہ نہیں ہوگا، چھوٹ ختم ہوگی، ٹیکسز نہیں بڑھیں گے،ایس ایم ایز سیکٹر بہت اہم ہے جس کا پاکستانی جی ڈی پی میں اہم کردار ہے،ہماری معیشت کا پہیہ ان کے ذریعے چلتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ دستاویزی نہیں ہے،

پی ایس ایکس جیم بورڈ کے استعمال سے ایس ایم ایز ٹیکس نیٹ اور ڈاکومنٹڈ اکانومی کا حصہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں روایتی گھنٹا بجا نے کی تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو میں کیا۔اس موقع پر چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان،پی ایس ایکس کے سی ای او فرخ ایچ خان،شمشاد اختر،احمدچنائے اوردیگر بھی موجود تھے۔ مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق غلط فہمیاں جنم لے رہی تھیں، افواہیں تھیں کہ لاکرز سیل ہو جائیں گے حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہوگا، ہم نے آئی ایم ایف کو ٹیکسز بڑھانے سے انکار کیا ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے غلط فہمیاں نہ پھیلائی جائیں۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ کی بہتری اور اسٹیٹ فنانسنگ کی بہتری ترجیح ہے، ایس ایم ایز سیکٹر کے فروغ کے لیے اقدامات کیے ہیں، جس سے معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ایس ایم ایز سیکٹر کا پاکستانی جی ڈی پی میں اہم کردار ہے، جس سے ہماری معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت ہمارے پاس ڈیٹا اکھٹا ہوچکا ہے، حکومت کو امیرغریب کا پتہ چل گیا ہے، ڈیٹا موجود ہے، ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور نئے ٹیکس پیئرز کو سامنیلانا خوش آئند ہے، ہمیں اسٹاک مارکیٹ پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا،ماضی کے مقابلے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ ہوا،

سرمایہ کاری کے ٹیکس مراعات کو دیکھنا ہوگا، تعمیراتی شعبے کے خلاف نہیں ہوں اس شعبے میں سرمایہ کاری کو بھی دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی 223 کمپنیوں نے چھوٹے سرمائے سے آغاز کیا تو معیت اور کیپیٹل مارکیٹ میں بہتری ہوگی، جیم بورڈ ٹریڈ فنانسنگ،کیپٹل مارکیٹ کی بہتری میں مدد ملے گی،پہلی جیم بورڈ لسٹنگ کا

مارکیٹ میں ہونا اہم اور قابل ستائش ہے،ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور نئے ٹیکس پیئرز کو سامنے لانا خوش آئند ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی سیکٹر کیساتھ 40الائیڈانڈسٹریز وابستہ ہیں،رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑا سرمایہ ہے جو مختلف شعبہ جات کو ایک ساتھ چلاتا ہے،ٹیکسوں کے پیسے کو بہتر طریقے سے خرچ کرکے معیشت کو

بہترکیا جاسکتا ہے،پاور، پیٹرولیم انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری مارکیٹ کو سپورٹ دے رہی ہے،جوائنٹ انوسٹمنٹ کمپنی مارکیٹ میں مجموعی سرمایہ کاری اور ڈیبٹ مارکیٹ کو سپورٹ کرتی ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ ہمارے ملک میں سرمایہ کار سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں،میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ ایف بی آر غیر ضروری

نوٹسزاب جاری نہیں کرے گا،ہمیں آپکی سپورٹ کی ضرورت ہے جس سے معیشت کی بہتری ہوگی،ہم نے مینجمنٹ بورڈ کا قیام کیا ہے جسے ٹیکس پئیرز کو بہت مدد ملے گی۔ شوکت ترین نے کہا کہ مہنگائی کو روکنے ا ور ایکسپورٹ کو فروغ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہمیں اپنے پڑوسی ممالک سے مقابلہ کرنا ہے،ہمیں دیکھنا ہے

کہ وہ کیا مراعات دے رہے ہیں،ڈسکاؤنٹ ریٹ بڑھایا گیا کیونکہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہواہے،اس وقت ایکسچینج رئیل ریٹ ڈالر کا ہے،ہمیں لگتا ہے 10روپے انڈر ویلیوہے،افواہوں کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہیں،جب میں پہلے وزیرخزانہ تھا تو تب بھی افواہیں چل رہی تھی،میں افواہیں پھیلانے والوں کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں کہ ڈالر

بڑھا ہے تو ایک دم کم بھی ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسے اقدامات کررہے ہیں کہ امریکی ڈالر آٹھ سے نو روپے نیچے آئے گا اور ملکی کرنسی مضبوط ہو گی،ہم مزید کاروباری آسانیوں کیلئے کام کررہے ہیں،فرٹیلائزر پر ہم 150ارب کی سبسڈی دیکر ٹیکس چھوٹ دے رہے ہیں،250ارب روپے کی سبسڈی کا فائدہ کیا کسان کو مل رہا ہے؟نہیں،

میرے نزدیک یہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 50لاکھ کے قریب ایس ایم ایز ہیں اورصرف 10فیصد لوکوں کو بینک لون مل رہے ہیں یہ بہت ناانصافی ہے،ہم کوشش کررہے ہیں کہ آسان طریقے سے انھیں لون اور رقم مل سکیں،ورلڈ بینک کہتا ہے کہ ملک میں غربت کی شرح کم ہوئی ہے،ہمارا لوئر مڈل کلاس پریشان

ہے اور رل رہا ہے،گاؤں دیہاتوں میں خوشحالی ہے،گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں فروخت ہورہی ہیں،ہمیں مڈل کلاس کی انکم کیلئے کام کرنا ہے،میں نے پیٹرولیم پر سارے ٹیکسز ختم کردیئے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ کوئلہ اور گھی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی ہے،ہم امپورٹ کرتے ہیں، فوڈ پرائسز پوری دنیا میں بڑھ گئی ہیں لیکن بہت جلد قیمتوں میں اضافہ کا سرکل ٹوٹے گا۔ چئیرمین ایس ای سی پی عامر خان نے کہا کہ میں سب کو آج مبارکباد

دیتا ہوں کہ بریک تھرو مارکیٹ کودیا گیا،ایس ای سی پی انوسٹر پروٹیکشن کو سپورٹ کرتی ہے،ایزآف ڈؤننگ بزنس سمیت قوانین اور شرائط کو کم کرنیکی کوشش کرتی ہے،ہماری کوشش ہے کہ سب سے پہلے مارکیٹ سے افواہوں کو ختم کریں جبکہ سرمایہ کاروں کا آسان کاروبار کیلے آسانیاں فراہم کریں،آئی پی او میں بہتر اور اچھی سرمایہ کاری ہورہی ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے گزشتہ 10سالوں میں بہتر اور بڑی سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…