لاہور (آن لائن) بین القوامی یونیورسٹیوں سے بھیجے جانے والے تحقیقی مقالہ جات کا جائزہ لینے والی تنظیم نے لاہور کی 3 یونیورسٹیوں سمیت قائداعظم یونیورسٹی کے 250 پروفیسروں کے مقالہ جات کو مسترد کردیا ہے۔ گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پنجاب یونیورسٹی سمیت قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسروں کی جانب سے 900 مقالہ
جات بھیجے گئے تھے جن میں سے 250 مقالہ جات میں چربہ سازی اور غلط اعدادو شمار پائے گئے جن کی بنا پر مذکورہ تنظیم نے ان یونیورسٹیوں کے پروفیسروں کے 250 تحقیقی مقالہ جات کو مسترد کردیا ہے۔ ان 4 چاروں یونیورسٹیوں میں سے سب سے زیادہ مقالہ جات میں چربہ سازی، قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسروں کی جانب سے بھیجے گئے مقالہ جات میں پائی گئی۔