جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی ٹرافی نہ ملنے پر حیران پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ٹرافی نہ دینے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کردیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ، لاہور(این این آئی)بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی نہ دینے کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دیں گے۔بنگلادیش بورڈ نے پاکستان مینجمنٹ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی

کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دیں گے۔بنگلادیش بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فاتح ٹرافی بنگلادیشی بورڈ کے سربراہ نے دینی ہے جو ابھی دستیاب نہیں۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان رابد امام نے کہا کہ بنگلادیشی بورڈ کے سربراہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ نہیں تھے اور کورونا پابندیوں کے سبب ٹی ٹوئنٹی ٹرافی پاکستان ٹیم کو نہیں دی۔رابد امام نے کہا کہ دونوں ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ہی دی جائیں گی کیونکہ بنگلادیش بورڈ اور اسپانسر ادارے کے افراد بائیو سیکور ببل کا حصہ نہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو شکست دے کر حریف کو سیریز میں وائٹ واش کردیا۔میچ میں عمدہ کارکردگی پر حیدر علی کو پلیئر آف دی میچ جبکہ محمد رضوان کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کیخلاف ٹی 20سیریز جیتنے کے لئے پاکستان کو محنت کرنا پڑی۔چئیرمین پی سی بی رمیزراجا کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان کوجیت کیلئے اذگے تک جانا پڑا اورکوشش کرنا پڑی لیکن 0-3سے جیت برا نتیجہ ہرگزنہیں ہے۔رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کی پیچز روایتی ٹی 20کی پیچز نہیں تھیں لیکن یہ دلچسپ کرکٹ کے لئے بنائی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…