ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کا بنگلادیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(این این آئی)پاکستان نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0ـ3 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا،میزبان ٹیم 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکی، پاکستانی ٹیم کے محمد نواز نے آخری گیند پر چوکا لگا کر پاکستانی کو کامیاب

کرایا ،حیدر علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،محمد رضوان پلیئر آف دی سیریز قرار پائے ۔تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ،بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایک بار پھر اس کی اوپننگ جوڑی ناکام رہی اور 7 کے مجموعے پر نجم الحسین شانتو 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے شاہنواز دہانی نے اپنے پہلے ہی اوور میں نجم الحسین کی وکٹیں بکھیر دیں۔شمیم حسین نے محمد نعیم کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور 37 رنز تک پہنچایا تاہم اس موقع پر وہ عثمان قادر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔محمد نعیم نے اور عفیف حسین نے ٹیم کی پوزیشن بہتر کرنے کا بیڑا اٹھایا اور اسکور 80 تک پہنچا جس کے بعد عفیف حسین کی اننگز کا خاتمہ ہوا۔اننگز کے آخری تین اوورز میں بنگلہ دیش کی 4 وکٹیں گریں جن میں محمد نعیم بھی شامل تھے جنہوں نے 47 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور عثمان قادر نے 2، 2 جبکہ شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز نے ٹیم کو 32 رنز کا آغاز فراہم کیا، بابر اعظم 25 گیندوں پر 19 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر محمد رضوان کا ساتھ دینے حیدر علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ

کھیل پیش کرتے ہوئے 51 رنز کی شراکت قائم کی۔محمد رضوان نے 43 گیندوں پر ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے تاہم شاہد الاسلام نے ان کی وکٹیں بکھیر کر ٹیم کو دوسری کامیابی دلا دی۔حیدر علی کا ساتھ دینے سرفراز احمد آئے لیکن وکٹ کیپر بلے باز پوری اننگز کے دوران جدوجہد کرتے نظر آئے جس کی وجہ سے درکار رن ریٹ

بڑھتا گیا۔آخری اوور میں پاکستان کو فتح کیلئے 8 رنز درکار تھے تاہم اوور کی دوسری ہی گیند سرفراز احمد باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔پاکستان کو اگلا دھچکا اس وقت لگا جب اگلی ہی گیند پر حیدر بھی چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہو گئے، حیدر نے 38 گیندوں پر 2 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 45رنز بنائے۔افتخار نے آتے ہی چھکا لگایا

اور پھر اگلی ہی گیند پر وہ بھی کیچ ہو گئے جس کی بدولت محموداللہ نے تیسری وکٹ حاصل کی۔پاکستان کو آخری گیند پر فتح کیلئے دو رنز درکار تھے تاہم آخری گیند سے قبل کچھ ڈرامائی لمحات بھی دیکھنے کو ملے،بنگلہ دیشی کپتان نے آخری گیند کرائی تاہم نواز نے گیند وکٹ پر پہنچنے سے قبل ہی وکٹ چھوڑ دی اور امپائر نے اس گیند کو ڈیڈ بال قرار دیا جبکہ

اگلی گیند پر محموداللہ نے رن اپ مکمل کرنے کے بعد بھی گیند نہ پھینکی تاہم یہ ڈرامات لمحات اس وقت اختتام کو پہنچے جب نواز نے آخری گیند پر چوکا لگا کر پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے بعد 5 وکٹوں سے فتح دلا دی۔پاکستان نے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی 0ـ3 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)

کی جانب سے ان کی سرفراز احمد سے ڈیبیو کیپ حاصل کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی، پلیئنگ الیون میں سرفراز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پاکستانی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ،پاکستانی ٹیم میںبابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، حیدر علی، سرفراز احمد، خوشدل شاہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، عثمان قادر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی شامل تھے ۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی،دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…