اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے قوم سے امید چھین لی ہے،کراچی کو صرف تعصب کی بنیاد پر دنیا کا بدترین شہر بنا دیا گیا ، مصطفی کمال

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے قوم سے امید چھین لی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود زوال کا شکار ہے۔ آج پاکستان میں ہر جانب مایوسی کا دور دورہ ہے، بالخصوص بالخصوص پاکستان کا معاشی انجن کراچی پورے ملک کے حصے کا ٹیکس ادا کر کے بھی انتہائی پستی کا شکار ہیں،

کراچی کو صرف تعصب کی بنیاد پر دنیا کا بدترین شہر بنا دیا گیا جہاں سردی میں گیس نہیں، گرمی میں بجلی نہیں، ہسپتال میں دوا و علاج نہیں، سرکاری اسکول میں تعلیم نہیں، سیوریج کا پانی گھر کے باہر جمع ہے اور پینے کا پانی گھروں میں آتا نہیں۔قوم سے وعدہ ہے کہ ہم ٹھیک کردیں گے کیونکہ صرف پی ایس پی کے پاس ہی وہ کردار، تجربہ اور صلاحیت ہے جو پاکستان کو ٹھیک کردے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرک کورنگی میں کارکنان کے جنرل ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی و اراکین سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے وجود سے کراچی میں لسانی قتل عام بند ہوا۔ ظلم کے آگے خاموش رہنا بھی ظالم کا ساتھ دینے کے برابر ہے۔ ہم ظالموں کی مذمت کرتے ہیں اور تعصب کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں، عوام کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہوگا، ہم نے شہر کو ظالموں کی غلامی سے آزاد کر دیا ہے، ہم مہاجروں کے حقوق دیگر قومیتوں سے لڑ کر، انھیں دشمن بنا کر حاصل نہیں کریں گے بلکہ ملک کی تمام اکائیوں کو جوڑ کر سب کے بہتر مستقبل حاصل کریں گے۔ پی ایس پی پانی، بجلی اور گیس فراہم کرئے گی تو سب کے گھروں، کارخانوں اور زراعت کے لیے فراہم کرئے گی ، کچرا اٹھائے گی تو سب کے گھروں کے آگے سے اٹھے گا،

علاج و تعلیم میسر ہوگی تو کراچی سے کشمیر تک سب کے لیے ہوگی۔ ایسا ممکن نہیں کہ ایک بھائی کے گھر میں اندھیرا کر کے دوسرے بھائی چراغاں کرئے اور کامیاب ہوجائے۔ قوم کو جیت اور کامیابی کا فرق سمجھنا ہوگا۔ کراچی میں آپریشن تو 32 سال سے ہورہا تھا لیکن یہ پی ایس پی ہے جس نے نفرتوں کی دیوار گرا کر کامیابی حاصل کی۔ آج خیبرپختونخواہ کے پٹھان اور کراچی کے مہاجر ایک دوسرے کے لیے کھڑے ہوگئے ہیں،

آج کراچی کے مہاجر لاڑکانہ کے سندھیوں کو انصار کا درجہ دیتے ہیں، آج بلوچستان کے بلوچوں، گلگت بلتستان کے گلگتیوں اور بلتستانیو اور کراچی کے مہاجروں کی ایک آواز ہوچکی ہے۔ آج پاکستان کی معاشی شہ رگ میں کوئی نو گو ایریا نہیں۔ آج مائیں اپنی اولادوں کے گھر سے نکلنے پر وحشت و خوف کا شکار نہیں ہوتیں۔ یہ ہے پی ایس پی کا اصل سرمایہ جس پر ہم اپنے رب کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…