حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم بڑھانے کا عندیہ

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلا م آباد (این این آئی) حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے ہیکرز کو ایک شرط کے ساتھ دلچسپ پیشکش کردی ہے۔

ایک انٹرویومیں شبلی فراز نے کہا کہ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم 15 لاکھ کرنے کوتیارہوں، شرط یہ ہے کہ ہیک نہ کرسکاتو 1لاکھ روپیہ جرمانہ دینا ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کومشین سے متعلق آگاہی دینے کی پوری کوشش کررہے ہیں، بارباربتایاگیامشین میں انٹرنیٹ، بجلی، وائی فائی یابلیوٹوتھ کنکشن نہیں۔باہر کی کمپنیوں نے کہا کہ وہ 700سے900ڈالر میں مشین تیار کرسکتے ہیں، ہماری سرپرستی میں مشین صرف 70 ہزار روپے میں بن سکتی ہے۔انتخابات میں مشینوں کی تیاری کیلئے 300سے400ملین ڈالرزکاخرچ ہوگا، جب یہ مہم شروع کی توکسی کویقین نہیں تھا کہ یہ قانون پاس ہوگا، حکومت یقینی بنائے گی کہ آئینی اداریقانون پرمکمل عمل درآمدکریں۔ملک کے زمینی حقائق کاتقاضاہے کہ ہمیں ٹیکنالوجی کوراستہ دیناہوگا، اپوزیشن کے پاس اس سے بہترراستہ ہے تووہ پیش کرے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…