رخصتی سے کچھ گھنٹے قبل دلہن کا انتقال، کفن پر شادی کا جوڑا رکھ کر تدفین، رقت آمیز مناظر

18  ‬‮نومبر‬‮  2021

قاہرہ (این این آئی) شادی کے گھر میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب رخصتی سے چند گھنٹے پہلے دلہن اچانک موت کی آغوش میں چلی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر میں جو خاندان کچھ دیر قبل شادی کی مبارک بادیں وصول کررہا تھا اب وہاں لوگ بیٹی کی تعزیت

کیلیے جمع ہورہے ہیں۔مصر کے شہر ھھیا میں ایک گھر سے اٹھنے والے شادی کے شادیانے اچانک رنج و غم میں تبدیل ہوگئے، گھر میں رخصتی کی تیاریاں جاری تھیں کہ اچانک دلہن کی طبعیت بگڑی اور وہ بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑی۔ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ دلہن کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔دلہن کی اچانک موت کی اطلاع عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں کو غمگین کرگئی، اہل خانہ نے دلہن کی تدفین کے وقت شادی کا جوڑا ساتھ رکھا۔دلہن کے رشتے داروں کا کہناتھا کہ چند گھنٹے بعد بیٹی کی رخصتی تھی اور جہیز کا سارا فرنیچر بھی دلہا کے گھر بھیجا جاچکا تھا۔رشتے داروں نے بتایا کہ دلہن خلود غیاتی چھ روز قبل اپنی ایک سہیلی کی شادی میں شرکت کرکے واپس لوٹی تھی اور اپنی شادی کیلیے بہت خوش تھی لیکن اپنی رخصتی سے کچھ دیر پہلے بیہوش اور ہوش میں نہ آئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…