پاکستانی ٹیم کے قوم پرچم لگا کر نیٹ پریکٹس کرنے پر بنگلہ دیش میں تنازع کھڑا ، سیریز خطرے میں پڑ گئی

18  ‬‮نومبر‬‮  2021

ڈھاکہ (آن لائن )پاکستانی کرکٹ ٹیم، جو اس وقت بنگلا دیش کے دورے پر ہے، قومی ٹیم نے بدھ کو ڈھاکا میں اپنے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی پرچم لگا کر پریکٹس کی جس کے بعد بنگلا دیشی شائقین نے ایک بڑا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے قومی پرچم لگاکر پریکٹس کرنے کے اقدام سے بنگلا دیشی شائقین

ناراض ہوگئے ہیں اور وہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے سخت ایکشن لینے اور سیریز منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بنگلا دیشی شائقین کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے میرپور گرانڈ میں اپنا قومی پرچم لہرا کر پروٹوکول توڑ دیا۔بنگلا دیشی شائقین کا خیال ہے کہ پاکستان نے سیاسی پیغام دینے کے لیے جان بوجھ کر اپنا قومی پرچم لہرایا۔سوشل میڈیا پر بنگلا دیشی شائقین کی جانب سے نفرت انگیز پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔ایک بنگلا دیشی صارف نے کہا کہ مختلف ممالک کئی بار بنگلا دیش آ چکے ہیں، پریکٹس کر کے کئی میچ کھیلے ہیں اور کسی نے بھی کبھی پریکٹس کے دوران اپنا پرچم نہیں لگایا لیکن پاکستان نے ایسا کیوں کیا؟ یہ کیا اشارہ کرتا ہے؟ایک اور صارف نے نفرت انگیز پیغام جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان واپس جا، بنگلا دیش کو سیریز روکنی چاہیے، بنگلا دیش میں کسی بھی قسم کے پاکستانی پرچم پر پابندی عائد کی جائے۔بنگلا دیشی شائقین نے کہا کہ میرپور گرانڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران

پاکستانی ٹیم اپنا قومی پرچم لہرا رہی ہے، بنگلا دیش سے معافی مانگیں ورنہ سیریز منسوخ کی جائے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کل ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 22 نومبر کو شیڈول ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…