اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید نے حریم شاہ کو فون پر جھاڑ پلادی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔گزشتہ روز معروف میزبان تابش ہاشمی کے آن لائن شو”ٹو بی آنیسٹ” کی آنے والی قسط کا ٹیزر یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا۔ شو کی اگلی قسط میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ تابش ہاشمی کی مہمان ہیں۔حریم شاہ کے ساتھ دلچسپ گفتگو کا

ایک مختصر حصہ ٹیزر میں دکھایا گیا جہاں حریم شاہ دوران شو وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون کرتی ہیں۔ ٹک ٹاک اسٹار نے میزبان تابش ہاشمی کے کہنے پر شیخ رشید کو فون کیا تھا۔تابش ہاشمی ویڈیو میں حریم شاہ سے کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ آپ کو لگتا ہے کہ اگر آپ ابھی شیخ رشید کو فون کریں تو وہ اٹھالیں گے؟ تابش ہاشمی کی اس بات پر حریم شاہ نے کہا کوشش کرکے دیکھ لیتے ہیں۔اس کے بعد حریم شاہ شیخ رشید کو اپنے موبائل سے فون کرتی ہیں اور اپنا فون تابش ہاشمی کو دکھاتی ہیں جس پر تابش کہتے ہیں آپ نے شیخ رشید کا نمبر ”شیخو” کے نام سے محفوظ کیا ہے اور میزبان کی اس بات پر حریم شاہ ہنس پڑتی ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے کیوں فون کیا ہے جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں، لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کرسکتا۔ مگر حریم شاہ اصرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کیوں نہیں کرسکتے اور حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کتے ہیں ”بکواس بند کریں”۔شیخ رشید کے جھاڑ پلانے پر حریم شاہ، تابش ہاشمی اور شو میں موجود شائقین سب ہنس پڑتے ہیں۔ شو میں حریم شاہ مزید کہتی ہیں کہ مجھے بہت ساری ایسی چیزیں معلوم ہیں جو شاید آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…