عمران خان کی حکومت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے،فون کالز کی جارہی ہیں کہ ہمیں بچاؤ ،مراد علی شاہ نے اندر کی باتیں بتا دیں

17  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے،فون کالز کی جارہی ہیں کہ ہمیں بچاؤ ،نیب نے صرف سیاستدانوں اور اچھے لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ،کمزور دل کے لوگ سیاست میں نہیں آسکتے، مستقبل میں جوڈیشری، بیوروکریسی اور سول سروس میں بھی لوگ نہیں آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ مردم شماری پر سندھ کو تحفظات ہیں،کراچی سمیت سندھ بھر کی مردم شماری صحیح نہیں، ہم نے مردم شماری کو چیلنج کیا ہوا ہے،ہم نے مشترکہ اجلاس بلانے کیلئے صدر پاکستان کو خط لکھا ،ہمارے خط کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میں دھاندلی کے لیے مشترکہ اجلاس بلالیا گیا،وفاقی حکومت کے مطابق بجلی وافر مقدار میں موجود ہے،انکے پاس بجلی سٹور کرنے کے انتظامات نہیں۔مراد علی شاہ نے کہاکہ فون کالز کی جارہی ہیں کہ ہمیں بچاؤ ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی دور حکومت میں یہ بچگانہ حرکتیں کی جارہی ہیں،یہ حرکتیں پہلے دیکھیں نہ سنی۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے ووٹرز اور عوام کے اشارے پر چلتی ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ جب حکومت کو پریشانی ہوتی ہے تو یہ اِدھر اْدھر سے لوگوں کو بلا لیتے ہیں،حکومت کو دیکھ کر یہی سمجھ آتا ہے کہ ہم تو ڈوبے ہیں ،صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی ہوائیں کراچی تک محسوس ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک میں سیاستدانوں کی تذلیل سے بات شروع ہوئی،نیب نے صرف

سیاستدانوں اور اچھے لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ،کمزور دل کے لوگ سیاست میں نہیں آسکتے۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں جوڈیشری، بیوروکریسی اور سول سروس میں بھی لوگ نہیں آئیں گے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ سنا ہے کہ اسلام آباد کے صحافیوں کی کٹ کا نمبر آنے والا ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ صحافیوں کو کٹ سے بچا ئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت آئین کی صرف پامالی ہی کر سکتی ہے ،سندھ کیساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے ،آگ بگولہ ہونا مسلئے کا حل نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…