پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام آباد تک جائیں گے، نااہلوں کوبھگا کر دم لیں گے، فضل الرحمان

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ، آن لائن) اسلام آباد تک جائیں گے، نااہلوں کوبھگا کر دم لیں گے، یہ بات کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاجی شرکاء سے خطاب میں کہی ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو بحیرہ عرب میں غرق نہ کیا تو ملکی بقا خطرے میں ہوگی، اسلام آباد تک جائیں گے،

نااہلوں کو بھگا کر دم لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بحیرہ عرب میں غرق نہیں کیا تو ملکی بقاء کا سوال بنے گا۔ دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف نے حکومت پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مسلسل دباؤ بڑھانے پر اتفاق کیا جبکہ نواز شریف نے حکومت کو قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں قانون سازی کے دوران شکست دینے پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت کی بیساکھیاں ٹوٹ رہی ہیں،اب تو اتحادی بھی جان چھڑا رہے ہیں اور عوام کو بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی میں پتہ چل گیا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ان کے ساتھ کیا کیا۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو مزید وقت دینا عوام اور ملک سے ظلم ہوگا اور جو اس وقت اس حکومت کے ساتھ دیں گے وہ بھی مجرم ہوں گے۔مولانا فضل الرحمن نے لاہور کے جلسے کو لانگ مارچ کی شکل دیکر اسلام آباد لانے سے متعلق بھی نواز شریف سے مشاورت کی جس پر نواز شریف نے یقین دلایا کہ پی ڈی ایم 15 نومبر کو لانگ مارچ بارے جو بھی فیصلہ کرے گی ن لیگ اس کا ساتھ دے گی،دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے احتجاجی پلان کو بھی طے شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…