کسی پر کوئی انگلی نہ اٹھائے، ہم نے بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلا، بابر اعظم

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

دبئی (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد غلطیاں نہ دوہرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی پر کوئی انگلی نہ اٹھائے، ہم نے بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلا۔میچ کے بعد

ڈریسنگ روم میں ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سب کو معلوم ہے کہ ہم نے کہاں غلط کیا اور کہاں ہمیں بہتر کرنا چاہیے تھا، ہمیں اس سے سیکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی پر کوئی انگلی نہ اٹھائے، ہم نے بحیثیت ٹیم اچھا نہیں کھیلا۔انہوں نے کہا کہ ہار گئے تو کوئی بات نہیں اس سے سیکھیں گے اور آگے جو کرکٹ کھیلیں گے اس میں ایسی غلطیاں نہیں دوہرائیں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے درمیان بہت بہترین ماحول رہا، ہر میچ میں ہر شخص نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، ہم پوری کوشش کریں گے اور نتائج خود بخود ہمارے ہاتھ میں آتے رہیں گے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ ’دکھ تو بہت ہے تاہم یہ وقت ایک دوسرے کو حوصلہ دینے کا ہے۔بابر اعظم نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دن ہماررا بہت مایوس کن تھا، ہم نے اچھے رنز اسکور کیے تھے تاہم اس طرح میچ کو ختم نہیں کرسکے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ ہم اپنی اچھی کارکردگی کو جاری رکھیں گے، کیچز ڈراپ ہوئے اگر وہ نہ ہوتے تو شاید صورتحال کچھ اور ہوتی، ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…