لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خورشید شاہ ایک نیک آدمی ہے،ان کے اسمبلی میں آنے پر اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادیوں کو بھی نااہل حکمرانوں کا پتہ چل گیا، پارلیمان کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہوگیا مگر ہم تیار رہیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ممبران کی حاضری ہماری جیت ہے، ہمارے بہت سے ممبران بیرون ملک سے مشترکہ اجلاس کے لیے واپس آئے تھے۔انہوںنے کہا کہ ہمارا عزم جمہوریت کے لیے ہے، ہمیں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپنی حاضری کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح قومی اسمبلی میں ہم کامیاب ہوئے حکومت اس سے گھبرا گئی، عمران خان اب خود گھبرانے لگ گئے ہیں۔