منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

دھاندلی کی پیداوار حکومت کو انتخابی اصلاحات کرنے کا کوئی حق نہیں، عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، حافظ حمداللہ

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت کو انتخابی اصلاحات کرنے کا کوئی حق نہیں،عمران حکومت الیکشن کمیشن کے 37 آئینی و قانونی سوالات کے جوابات دیں، پی ڈی ایم عمران خان اور انکی کابینہ کو

بھاگنے نہیں دیں گے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومتی انتخابی اصلاحات ،ای وی ایم پہلے ہی مسترد کرچکی ہے ، ای وی ایم، آرٹی ایس سسٹم کا دوسرا نام ہے یہ آنے والا الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ ہے۔ حافظ حمداللہ کا کہناتھا دھاندلی کی پیداوار حکومت کو انتخابی اصلاحات کرنے کا کوئی حق نہیں۔حکومت میں اگر ہمت ہے پہلے ڈسکہ رپورٹ میں حکومتی دھاندلی کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی تو کریں۔عمران حکومت الیکشن کمیشن کے ان 37 آئینی و قانونی سوالات کے جوابات دیں، حافظ حمداللہ کا کہناتھا آج عمران خان نے خود ہی الیکشن کمیشن کو طنزیہ تنقید کا بھی نشانہ بنایا ۔عمران خان اپنے وزراء کو انتخابی اصلاحات بل کو جہاد بل قرار دیکر ووٹ دینے کا آرڈر دے رہا ہے ۔ پارلیمانی ٹائیگر فورس مجاہدین میدان جہاد چھوڑ کر پیٹھ دکھا گئے۔ پی ڈی ایم عمران خان اور انکی کابینہ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ میرا مشورہ ہے کہ اگر ٹائیگر فورس جہاد نہیں کرسکتے تو دو منٹ خاموشی ہی اختیار کرلیں جیسے کہ کشمیر کو بیچتے وقت کیا ۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…