پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی، تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کی اپرمال پر واقع جائیداد کی نیلامی 19نومبر کو ہو گی،مختلف مقامات پر نیلامی کے اشتہارات بھی آویزاں کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر 3نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی لاہور کے علاقہ 135اپر مال پر موجود جائیداد کی نیلامی کا حکم دیا تھا جس کے لئے 19 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کی زیر صدارت اجلاس میں نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے حوالے سے انتظامات کو مکمل کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ جائیداد کی نیلامی کے اشتہارت مختلف مقامات پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ مذکورہ پراپرٹی کو نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں جاری کیس میں بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور اب جائیداد کی نیلامی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ سلیکٹڈحکومت نے ملک کو بحرانوں کی آماجگاہ بنا دیا، حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے عوام نااہل حکومت سے نجات کی دن را ت دعا ئیں کر رہے ہیں،عمران خان چاہتے ہیں کہ انکے اقتدار میں ان کیخلاف کوئی آواز نہ اٹھا ئے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ناکام داخلہ و خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر الگ تھلگ ہو رہا ہے ایک طرف بیرونی محاذ پر ناکامی ہی ناکامی اور دوسری طرف پاکستانی قوم کو مہنگائی بے روزگاری فحاشی و عریانی کی دلدل میں دھکیل کر حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں میں مصروف اور قومی دولت اپنی شہہ خرچیوں پر اڑا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ حکمرانوں کی نا اہلی نے ملک کی تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچایا ہے جس کی بنا پر حکمرانوں کے کارکردگی کے بیانات بے معنی ہوچکے ہیں (ن)لیگ کے دور اقتدار کا ترقی کا سفر پاش پاش کرکے موجودہ حکمرانوں نے ملک دشمنی کی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…