منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

2023 میں پھر سے عمران خان وزیر اعظم ہوگا اور سندھ کا وزیر اعلیٰ بھی پی ٹی آئی سے ہوگا ،اسد عمر

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی وخصوصی اقدامات اسد عمر نےکہا ہے کے 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ کی تمام ذمہ داری پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے پاس ہے، صحت کی ذمہ داری حکومت سندھ کی ہے، کورونا کی مشکل گھڑی میں وفاق نے 12000 روپے فی خاندان کے حساب سے احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت 650

کروڑ روپے سندھ کی عوام کو دیئے، صوبائی حکومت نے کورونا وبا میں ااپنی طرف سے ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہیں کیا، ویکسین بھی سندھ کو وفاق نے دی حالانکہ ذمہ داری سندھ حکومت کی تھی ، وفاقی حکومت دو کروڑ 18 لاکھ ویکسین سندھ میں لوگوں کو لگا چکی ہے، سندھ حکومت نے ایک بھی ویکسین کسی کو نہیں دی۔یہ باتیں انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے ضلع جامشورو کے علاقے کوٹڑی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ،وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی، اراکین اسمبلی بلال غفار ،جمال صدیقی، راجہ اظہر، لال مالہی، جئے پرکاش لوہانا، سدرہ عمران، ڈاکٹر سنجے گنگوانی، ریاض حیدر، عدیل احمد، مشیر گورنر سندھ علی جونیجو،پیر زمان شاہ جیلانی، سید محمد علی شاہ، لالا امین اللہ موسیٰ خیل، خاوند بخش جئیجو،کیو حاکم، اور دیگر رہنماء موجود تھے۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے پاکستان کا ہر شہری برابر کا حقدار ہے، جونیئر زرداری

کو فکر نہیں سندھ میں کوئی مرے یا جیئے ، ہمیں نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے کامیاب جوان پروگرام کے تحت 19 ہزار سات سو نوجوانوں کو ہنر کی تعلیم دی جا چکی ہے ، سندھ میں تین ہزار دو سو نوجوانوں کو کاروبار کرنے کےلئے قرضے دیئے جاچکے ہیں۔جامشورو میں سندھ یونیورسٹی اور مہران یونیورسٹی ہے، سندھ یونیورسٹی کے لئے

180 کروڑ کا منصوبہ دے رہے ہیں جبکہ مہران یونیورسٹی میں 85 کروڑ کا منصو بہ دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے لئے 2200 کروڑ کے منصوبے دے رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم انٹرنیٹ بہتر کرنے کے لئے 23 کروڑ کے منصوبے دے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حیدرآباد میں ایک نئی یونیوسٹی قائم ہورہی ہے سندھ حکومت یونیورسٹی

کی مخالفت کر رہی ہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں بل پاس کرائیں گے ۔سندھ کے نام پر ووٹ لینے والی پیپلز پارٹی پوری سندھ میں عوام کو دکھائے کہیں ایک کلومیٹر تک موٹروے نہیں بنائی گئی، ملتان سے سکھر تک موٹروے کا بڑا حصہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مکمل کیا، 18 نومبر کو سکھر سے حیدرآباد موٹروے کے منصوبے کی بڈ

جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے، جلد وزیر اعظم عمران خان خود حیدرآباد آکے اس منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مراد علی شاہ جواب دیں سندھ میں آٹا 80 روپے کلو کیوں مل رہا ہے جبکہ پنجاب میں 55 روپے کلو ہے ۔ سندھ گندم میں خود کفیل صوبہ ہے پھر بھی گندم چوہے کھا جاتے ہیں، سندھ حکومت سے چوہے کنٹرول نہیں ہوتے انسان کیا

کنٹرول کرو گے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی شوگر ملز آصف علی زرداری کنٹرول کرتا ہے زرداری کی ملز سے عوام کو ڈیڑھ سو روپے کلو چینی مل رہی ہے اور یہ لوگ احتجاج عمران خان کے خلاف کر رہے ہیں۔سندھ میں ہر زبان بولنے والا رہتا ہے ،سندھ حکومت کے بارے میں جو تاثرات ہیں ،لگتا ہے 2023 میں ان کو ایک ہی جواب ملے گا مرسوں مرسوں

ووٹ نہ ڈیسوں۔ اسد عمر نے کہا ہر سردی میں موسمی بیماری آجاتی ہے وہ بیماری پی ڈی ایم سردی کے ساتھ ختم ہوجائے گی، 2023 میں پورے پاکستان سے پاکستان تحریک انصاف کامیاب ہوگی، سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔جلسہ میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا سندھ میں نل میں پانی نہیں آتا

،ٹینکر سے پانی آتا ہے سندھ کے تمام شہروں کے لوگ گٹرنالوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں، نہروں میں صنعتوں, سیوریج کا پانی ڈالا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ کرپٹ لٹیروں سے چھٹکارہ صرف عمران خان ہی دلوائیں گے۔پیپلزپارٹی شہداءکی پارٹی تھی اب قاتلوں کی جماعت بن چکی ہے ہم نے کرپشن کیخلاف وزیراعلیٰ سندھ کے ضلع سے آغاز کردیا ہے، کرپشن کیخلاف جنگ کا طبل بجادیا ہے۔ سندھ بچائو کرپشن بچائو پیپلزپارٹی بھگائو تحریک کا آغاز کردیا ہے سندھ میں تعینات وفاق کے افسران کا احتساب کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…