اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

قبرص میں اسرائیلیوں پرمبینہ حملے کی منصوبہ بندی میں4پاکستانی ملوث نکلے ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی )قبرصی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ حکام اگلے ماہ دسمبر میں جزیرے پر اسرائیلی تاجروں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ چلائیں گے۔ ان ملزمان میں چار پاکستانی تارکین وطن کے ملوث ہونے کی خبریں آ رہی ہیں تاہم قبرص

میں حکام نے سرکاری طورپر ان ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قبرص میں اسرائیلی سیاحوں اور تاجروں پر مبینہ حملے کی منصوبہ بندی میں ایک لبنانی اور چار پاکستانی ملوث ہیں۔گذشتہ ماہ اسرائیل نے ایران پر قبرص میں اسرائیلی شہریوں کے خلاف دہشت گردحملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا تھا۔زیر حراست چھ افراد پر قتل کی سازش، مجرمانہ تنظیم میں شمولیت، دہشت گردی، غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور جعلی سفری دستاویزات رکھنے کے الزامات کا سامنا ہے۔پولیس نے ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ان میں سے چار پاکستانی فوڈ ڈیلیوری ڈرائیور ہیں اور ایک قبرصی لبنانی نژاد ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ستمبر کے آخر میں ایک آذربائیجانی اجرتی قاتل کی گرفتاری سے یہ مقدمہ شروع ہوا۔ اس شخص کو گاڑی میں پستول اور سائلنسر کے ساتھ پکڑا گیا۔جمعہ کو نیقوسیا کی ایک عدالت نے کیس کو اگلے ماہ فوج داری عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ توقع ہے کہ مقدمے کی سماعت سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کمرے میں ہو گی۔مبینہ کرائے کے قاتل کو 27 ستمبر کو ترکی کے زیر قبضہ قبرص کے شمالی حصے سے نکلتے ہوئے نیقوسیا میں ایک چیک پوائنٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…