ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا 24سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان ، شیڈول بھی جاری کردیا گیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1998 کے بعد آسٹریلیا کے پہلے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا جس کے مطابق آغاز 3 مارچ سے ہوگا۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی۔مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم

کراچی میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کا آغاز 3 مارچ سے ہوگا۔سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچز 12 تا 16 مارچ تک راولپنڈی اور 21 تا 25 مارچ تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔سیریز کے چاروں ایک روزہ میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک لاہور میں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں شامل تمام ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تینوں ایک روزہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔دریں اثنا چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے اور ان کا 24 سال بعد پاکستان آکر کھیلنا یہاں موجود مداحوں کے لیے بہترین لمحہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح یہ آسٹریلوی کے لیے بھی ایک شاندار موقع ہوگا کہ وہ پاکستان کے تاریخی گراؤنڈز میں کرکٹ کھیل کر یہاں کے عوام کی مہمان نوازی کا شرف حاصل کر سکتے ہیں۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہولے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے

پیار کرتے ہیں اور ہماری آئندہ سال وہاں روانگی وہاں موجود کرکٹ مداحوں کو مزید پرجوش کرے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ٹیم انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اس کی مثال متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی حالیہ کارکردگی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پی سی بی کی کاوشوں کو

سراہتے ہیں اور اس سیریز کے لیے لاجسٹک، سیکیورٹی اور کووڈ 19 پروٹوکولز سے متعلق آئندہ چند ماہ پی سی بی سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔نک ہولے نے کہا کہ ان کے لیے ان کے کھلاڑیوں کو سپورٹ اسٹاف کی حفاظت پہلی ترجیح ہے اور وہ اس سلسلے میں پی سی بی اور متعلقہ ایجنسیوں سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔اس تناظر میں

کرکٹ آسٹریلیا کا وفد دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، دورے کے دوران وہ پی سی بی عہدیداران، صوبائی اور وفاقی حکام سے ملاقاتیں کرکے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران مارک ٹیلر کی قیادت میں مہمان ٹیم نے سیریز 0ـ1 سے اپنے نام کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…