اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی دینا ہوگی، باقی تمام ٹیکس ہم نکال دینگے،شوکت ترین

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہیکہ انکم اور جی ایس ٹی دینا ہوگی، باقی تمام ٹیکس ہم نکال دیں گے۔ ہراسگی کے خاتمے کے سسٹم پر کام مکمل کریں گے تاخیر کی وجہ ایف بی آر ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان بھرکے تاجر مجھے ملنے آئے تھے، تاجروں کو کہا کہ ٹیکس تو ہم سب نے دینا ہے کیونکہ اگرآپ ٹیکس نہیں دیتے توآپ کو ووٹ کا بھی کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ انکم اور جی ایس ٹی دینا ہوگی، باقی تمام ٹیکس ہم نکال دیں گے، ہم جبر نہیں کریں گے التجا کریں گے کہ ٹیکس دے دیں۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایس ایم ای اور آئی ٹی سیکٹر میں لوگوں کے پاس پیسا نہیں ہے تو ہم دیں گے۔ بعدا زاں میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ وزیراعظم کو ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کرنے کرنے کی ضرورت ہے؟ جس پر مشیر خزانہ نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کر نے کی کوئی ضرورت نہیں ، انہوں نے کہا کہ ہراسگی کے خاتمے کے سسٹم پر کام مکمل کریں گے تاخیر کی وجہ ایف بی آر ہے ایف بی آر میں آج کا کام پرسوں ہو تا ہے ۔ کیا گیس سبسڈی بھی ختم کی جار ہی ہے کے ایک سوال پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزیر توانائی سے رابطہ کریں۔ چینی سے متعلق سوال پر مشیر خزانہ جواب دیئے بغیر چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…