ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راولپنڈی میں وفاقی وزیر غلام سرور پر نوٹوں کی بارش

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور پر چیک بیلی راولپنڈی میں مقامی رہنمائوں نے نوٹ نچھاور کر دیے، وہاں موجود علاقے کے لوگ نوٹ لوٹتے رہے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور چیک بیلی پہنچے تو مقامی رہنمائوں نے وفاقی وزیر کا استقبال نوٹ نچھاور کر کے کیا۔ایک طرف نوٹ نچھاور کرنے والے تو دوسری طرف وہاں نوٹ لوٹنے والوں میں بچے بڑے سبھی شامل تھے۔ علاوہ

ازیں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بجلی، گیس، آٹا چینی کی مہنگائی کے پیچھے بھی یہ چالیس بابا اور چور ہیں،شیطان کی اپوزیشن لوگوں کی دلوں میں وسوسے ڈال رہی ہے ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، یہ لوگ احتساب سے نہیں بچ سکیں گے، پاکستان تحریک انصاف حکومت کی پہلی ترجیح ملک کی سلامتی اور استحکام ہے،بہت جلد وزیراعظم عمران خان راولپنڈی رنگ روڈ کا افتتاح کریں گے،رنگ روڈ بننے سے یہاں کے عوام خوشحال ہوں گے۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے راولپنڈی جٹھہ ہتھیال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا محفوظ اور مضبوط مستقبل وزیراعظم عمران خان کاوژن ہے، پاکستان تحریک انصاف حکومت کی پہلی ترجیح ملک کی سلامتی اور استحکام ہے۔ انہوں نے کہا بہت جلد وزیراعظم عمران خان راولپنڈی رنگ روڈ کا افتتاح کریں گے. رنگ روڈ بننے سے یہاں کے عوام خوشحال ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن عوام کو مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،

یہ لوگ احتساب سے نہیں بچ سکیں گے۔ وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا کہ آج کی مہنگائی کے پیچھے بھی اپوزیشن کا کردار ہے،مہنگائی پر جلد قابو پائیں گے اور ملک سے بیروزگاری ختم کریں گے۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ شیطان کی اپوزیشن ہے جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے پیدا کر رہے ہیں،بجلی، گیس، آٹا چینی کی

مہنگائی کے پیچھے بھی یہ چالیس بابا اور چور ہیں،وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کی جھٹہ ہتھیال میں بڑے عوامی اجتماع سے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بھائیو پریشان نہ ہونا اور اپوزیشن کے ہتھکنڈے میں نہ آنا، جو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پینتیس سالوں میں نہ کر سکی آج یہ ہم سے تین سال کا پوچھ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم انکا احتساب نہیں چھوڑینگے،ہم ان

سے حساب لیکر رہیں گے، سب جانتے ہیں کہ بین الاقومی سطح پر بھی مہنگائی ہے اور کورونا کے بھی اثرات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد ان بچوں کا روشن مستقبل بنانا ہے، دین کی خدمت ملک کے دشمنوں سے نمٹنا اور پھر انکا احتساب کرنا ہے، ہم اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے ،کوئی این آر او نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یوم الحساب پر ایمان ہے،میرا ایمان ہے کہ سب کو حساب دینا ہے

انہیں دینا ہوگا۔ ہمارے دشمن آج سینکڑوں میل دور بیھٹے ہیں انکا تابوت ہی وہاں سے آئے گا یہ زندہ نہیں آئینگے جیسے انکے بڑوں کے تابوت آئے ویسے ہی انکے بھی آئینگے۔س سے قبل انہوں نے جٹھہ ہتھیال میں 13 کروڑ کی لاگت کا منصوبہ گرلز ڈگری کالج اور جٹھہ ہتھیال تا بسال سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ مایوس نہیں ہونا پریشان نہیں ہونا ہماری زندگیوں کا

مقصد سب سے پہلے پاکستان اور اس کے بعد اپنے بچوں کا مستقبل ہے، انشاء اللہ تعالی مہنگائی کے جن پر بھی قابو پائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگاری بھی کم کرنے کی کوشش کریں گے، ڈویلپمنٹ بھی ہوگی، سکول کالج اور یونیورسٹیاں بھی بنیں گی، اس پورے علاقے میں وہ کوئی ہسپتال نہیں دے سکے۔ ہسپتال بھی انشاء اللہ تعالی اعلی پایہ تکمیل کو پہنچنے والے ہیں، باقی ڈویلپمنٹ بھی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ یہ احسان نہیں ہے فرض

ہے ایک قرض ہے، آخری بات کرکے اجازت چاہوں گا کہ اللہ تعالی نے اپنی آخری کتاب قرآن مجید کے آخری پارے کی آ خری سورہ اس لیے اتاری کہ جب شیطان تم کو بہکانے آئے، ورغلانے آئے تو یہ آیت پڑھ کر کر پھونکو گے تو اللہ تعالی آپ کو شیطان کے شر سے محفوظ رکھے گا تو اللہ تعالی آپ کو ان سیاسی شیطانوں کے شر سے سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے کہاکہ یہی میری آخری استدعا

تھی اس ملک کو اس شہر کو بہت پہلے ضرورت تھی، چھوٹے چھوٹے شہروں کی رنگ روڈ بن گئیں، گجرات کی رنگ روڈ موجود، گجرات کا بائی پاس موجود، وزیر آباد کا بائی پاس موجود، گوجرانوالہ کا بائی پاس موجود، لاہور کی رنگ روڈ موجود،35 سالہ اقتدار، بھرپور اقتدار، 8 بار قومی اسمبلی، 6 بار وزارت، پنڈی کو رنگ روڈ نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ تعالی 26 ارب کی

لاگت سے 25 دسمبر کو عمران خان راولپنڈی رنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ تعالی علی یہ رنگ روڈ بننے سے علاقے میں میں مزید خوشحالی آئیگی،آج میرے ساتھ گاڑی میں میجر ارشد کیانی صاحب تشریف فرما تھے تو میں نے ان سے پوچھا کہ کیا قیمت چل رہی ہے علاقے میں جگہ کی تو انہوں نے کہا کہ پندرہ لاکھ روپے مرلا، انشاء اللہ تعالی یہ رنگ روڈ بننے سے یہ

قیمت 15 لاکھ سے بڑھ کر 30 لاکھ روپے مرلا تک جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ رنگ روڈ بننے سے کمرشل ایکٹیویٹی ہو گئی، بے روزگاری میں کمی آئے گی، اور خوشحالی ہوگی۔ انشاء اللہ تعالی آپ کو باعزت روزگار بھی میسر آئیگا۔ اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے،اللہ آپ کو شیطانوں کے شر سے محفوظ رکھے، انشاء اللہ تعالی ہم یہ مدت بھی پوری کریں گے اور خدمات کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ انشاء اللہ تعالی تحریک انصاف انصاف اگلا الیکشن بھی جیتے گی۔آپ کی دعاؤں آپ کے تعاون اور آپ کی محبتوں سے بلدیاتی انتخابات بھی ہم جیتیں گے اور عام انتخابات بھی ہم جیتیں گے اور اس علاقے کی پسماندگی اور غربت و افلاس کو دور کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…