اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

بازاروں میں باریک پاؤڈر نما درآمدی چینی 90 سے100 روپے کلو میں دستیاب چینی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چینی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی ہے، بازاروں میں باریک پاؤڈر نما درآمدی چینی 90 سے100 روپے کلو میں دستیاب ہے۔شہریوں کے مطابق باریک چینی کسی کام کی نہیں ،جہاں 6 چمچوں سے کام بن جاتا تھا وہاں باریک چینی کے 12 چمچے ڈالنا پڑتے ہیں۔ملتان اور لاہور کے پرچون بازاروں میں مقامی چینی کی فروخت بند ہوگئی ہے

، لاہور میں باغبان پورہ،غلہ منڈی،کاہنہ غلہ منڈی اور اکبری غلہ منڈی میں مقامی چینی موجود نہیں تاہم مخصوص دکانوں پر سرکاری درآمدی چینی 90 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ملتان میں ہول سیل مارکیٹ میں باریک چینی کا ریٹ 90 روپے فی کلو ہے اور ہول سیل مارکیٹ میں موٹی چینی کا ریٹ 125 سے130 روپے کلو ہے۔کوئٹہ میں 4 روز میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 47 روپیکا اضافہ ہوا ہے، ایک کلو چینی 5 روپے کے اضافے کے بعد 160روپے کی ہوگئی ہے۔حیدرآباد میں بھی چینی 150 روپے کلو میں دستیاب ہے، ریٹیل میں چینی 148 سے 150 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ میرپور آزاد کشمیر میں ریٹیل میں چینی 150 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔پشاور سمیت پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ چند روز میں چینی کی قیمتیں بڑھ جانے پر شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ، چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…