ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

چینی جیسی بھی ہو 90 روپےکلو مل تو رہی ہے، ترجمان وزارت خزانہ

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ چینی مہنگی اور غیر معیاری ہے تو کیا ہوا موجود تو ہے ۔کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ چینی جیسی بھی ہو 90 روپےکلو مل تو رہی ہے، حکومت کے پاس 22 روز کا چینی کا ذخیرہ موجود ہے۔ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ40 ہزار ٹن کا

جہاز چینی لے کر آئندہ چند روز میں بندرگاہ پر لگ جائے گا جس کی بعد چینی کی قیمتیں کم ہوگی ، 15 نومبر سے پنجاب میں کرشنگ کا سیزن شروع ہوجائے گا،سندھ حکومت نہ کارخانے کھلوا رہی ہے نہ وفاق سے مدد مانگ رہی ہے ،چینی کی فکس پرائس پر شوگر ملز کورٹ چلے گئے ہیں ،سندھ کو اگر درآمدی چینی چاہیے تو وفاق سے مانگ لیں، وفاقی حکومت سندھ کو چینی دینے کیلئے تیار ہے لیکن سندھ حکومت چینی کے معاملے پر وفاق سے مدد لینے کو تیار نہیں ہے،کرشنگ سیزن تاخیر سے شروع ہونے کا فائدہ اٹھایا جارہا حکومت شوگر پرائس کے حوالے سے ہر جگہ اپنی رٹ قائم کرے گی۔ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ میرے کراچی پریس کلب آنے کا مقصد یہ سمجھانا ہے کہ چینی کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے، چینی کی بمپر کراپ کیلئے سب کو مل کر محنت کرنا ہوگی ، پنجاب میں چینی مافیا کے خلاف کارروائی ہوتی ہے سندھ بھی ہونی چاہے،بمپر کراپ ہے لیکن اسے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کیا جارہا ہے،حکومت کے پاس 1لاکھ ٹن چینی کے زخائر موجود ہیں جبکہ شوگر ملز کے پاس چینی 80ہزار سے 1لاکھ ٹن چینی موجود ہے۔ انکا کہناتھا کہ سندھ میں اب تک کوئی شوگر مل نہیں چلی، گنے کی قیمت کا اعلان صوبے کرتے ہیں، چینی کا معاملہ صوبائی معاملہ ہے، پنجاب کے سستے بازاروں میں چینی 90 روپے کلو دستیاب ہے، حکومت کے پاس اگلے 22 دن کیلئے چینی کا اسٹاک موجود ہے ۔انہوں نے کہاکہ15 ہزار ٹن چینی ملک کی روزانہ کی ضرورت ہے، پنجاب میں 15 نومبر سے شوگر ملز چلیں گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے گنے کی سپورٹ پرائس کا اعلان کیا مگر ابتک سپورٹس پرائس کے منٹس جاری نہیں کئے ہیں، نوٹس جاری نہ ہونے کی وجہ سے شوگر ملز میں کرشنگ تاخیر ہوسکتی ہے ، چینی کی ماہانہ کھپت 5لاکھ ٹن ہے ،ملک میں چینی کہ سالانہ کھپت 60لاکھ ٹن ہے ،اس سال چینی کی سرپلس پیداوار متوقع ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…