اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر کے گھر کے صحن میں دفن کردیا،وجہ کیا بنی؟دوران تحقیقات اہم انکشافات

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصری وزارت داخلہ نے اپنے بچوں اور رشتہ داروں کو یرغمال بنانے میں ملوث شخص کی گرفتاری کے بعد الفیوم میں موجود اس کے گھر کے صحن سے اس کی مقتول بیوی کی لاش بھی برآمد کی ہے جسے مبینہ طورپر قتل کرنے کے بعد چارمیٹر کی گہرائی

میں دفن کردیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا کہ محکمہ فیوم پولیس اسٹیشن میں اپنے رشتہ داروں کو اپنے گھر میں یرغمال بنانے اور بیوی کی والدہ کو قتل کرنے کے واقعے میں ملزم کی گرفتاری کے لیے پبلک سیکیورٹی سیکٹر سے تحقیقاتی ٹیم کی معلومات حاصل کی گئی تھیں اور فیوم سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی تفتیشی برانچ نے تحقیقات کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ ملزم نے گذشتہ ستمبرمیں اپنی بیوی کو قتل کر کے اس کی لاش اپنی رہائش گاہ میں دفن کردیا تھا۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ لاش کو حرکت دینے اور جانچنے سے یہ اندازہ لگانا ممکن ہے کہ لاش کو اس غنڈے شخص کے گھر کے صحن میں 4 میٹر کی گہرائی میں دفن کیا گیا تھا۔معلومات کے مطابق پتہ چلا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی اور اس کے رشتہ داروں سے اس کے رویے پر شک کرنے کا بدلہ لیا تھا۔مصری سیکیورٹی سروسز نے فیوم میں ایک خطرناک قرار دیے گئے مکان میں گھس کر خاندان اور بچوں کو یرغمال بنانے میں ملوث شخص کو گرفتار کیا اور پولیس یرغمالیوں کو باہر نکالنے اور بحفاظت آزاد کرانے میں کامیاب ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…