پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ٗ مہنگائی کی نئی لہر آگئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہرراولپنڈی میں مہنگائی کی نئی لہر آگئی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے، گڈز

اور پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے سے راولپنڈی اسلام اباد کی غلہ منڈی، فروٹ منڈی، سبزی منڈی، چکن منڈی اور مچھلی منڈی میں مہنگائی کا نیا سونامی آگیا ہے۔ دودھ دہی، گھی، آٹا، چاول، دالیں، گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، پہلے ہی مہنگائی سے تنگ شہریوں نے حالیہ مہنگائی کو آخری حد قراردیدیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا، جڑواں شہروں میں میٹرو بس کے علاوہ ٹیکسی، رکشہ، کیب، سوزوکی اور ویگن کے کرایوں میں اسٹاپ ٹو سٹاپ اضافہ کردیا گیا جس سے کم آمدن والے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…