ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی میں چینی 150، کوئٹہ میں 155 روپے کلو ہو گئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چینی کہیں120 روپے تو کہیں 150 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی جبکہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں چینی 155 روپے فی کلو میں بکنے لگی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہرِ قائد میں چینی کی ایکس مل قیمت 1 روپے کم ہو کر 136 روپے ہو گئی ہے، جبکہ ہول سیل میں بھی چینی کا ریٹ 136 روپے ہے۔

کراچی میں ریٹیل سطح پر چینی 120 روپے سے 150 روپے کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے۔ادھر کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 5 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہر میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو سے بڑھ کر 155 روپے فی کلو ہو گئی۔کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جہاں گزشتہ 3 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 42 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ صرف 1 روز میں کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔بلوچستان کے دارالخلافہ میں گذشتہ روز صبح کے وقت چینی 129 روپے اور شام کے وقت 150 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی تھی۔ادھر خیبر پختون خوا حکومت کو وفاق کی جانب سے اگلے ہفتے10 ہزار میٹرک ٹن چینی مل جائے گی جس سے شہریوں کو کم قیمت پر چینی دستیاب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب میں 90 روپے کلو چینی فراہم کی جا رہی ہے، سندھ میں چلتی ہوئی شوگر ملز کو بند کرا دیا گیا ہے، جبکہ کراچی میں چینی 125 روپے کلو سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…