ہفتہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2026 

ویرات کوہلی کی چھٹی ، ٹیم کی قیادت کے لیے امیدوار سامنے آگیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ممبئی (آن لائن )سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کے لیے روہیت شرما کو بہترین امیدوار قرار دے دیا۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی ناقص کارکردگی کے بعد یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ویرات کوہلی ورلڈ کپ کپتانی کا عہدہ چھوڑ دیں گے

اور اب ٹیم کے نئے کپتان کے لیے امیدواروں کی فہرست دیکھی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب اس موضوع پر سابق کرکٹر وریندر سہواگ سے ان کے خیالات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے روہیت شرما کو کپتان کے لیے بہترین امیدوار قرار دیا اور ممبئی انڈینز کے کپتان کے طور پر ان کی ناقابل یقین کارکردگی کو اس کی وجہ قرار دیا۔وریندر سہواگ نے کہا کہ میرے خیال میں کپتان کے لیے بہت سے امیدوار ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ روہیت بہترین امیدوار ہیں کیونکہ انہوں نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈینز کی ٹیم کے لیے ایک لیڈر کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روہیت شرما کی کپتانی میں ان کی ٹیم پانچ بار آئی پی ایل چیمپئن شپ جیت چکی ہے، اس لیے میرے مطابق، بھارتی ٹیم کا نیا T20 کپتان روہیت شرما ہونا چاہئے۔دریں اثنا، بی سی سی آئی نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ روہیت نیوزی لینڈ کے خلاف 17 نومبر سے شروع ہونے والی ہوم سیریز میں مختصر فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…