اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے سے زائد اضافہ کر دیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے لیے ریلیف پیکج کے ایک روز بعد ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 3پیسے

فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں8روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہےجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 6روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کا دبائو کام کرگیا،حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرلیوی میں4روپے کا اضافہ کردیاہے،پیٹرول لیوی بڑھاکر 9.62روپے فی لیٹرکردی گئی ہے،لیوی کی نئی شرح کااطلاق بھی کردیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھادی ہے۔پیٹرول پر لیوی 5.62روپے سے بڑھا کر9.62روپے فی لیٹرکردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل پر فی لیٹرلیوی 5.14روپے عائد تھی جو 4روپے کے اضافے سے اب9.14روپے ہوگئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل پر فی لیٹرلیوی 2.6روپے جبکہ لائٹ ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی زیرورہے گی۔لیوی کی نئی شرح کا اطلاق بھی کردیاگیاہے۔واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے وفاقی بجٹ پیش ہونے کے بعد سے اب تک9بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے ۔15جون کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات37.26روپے تک مہنگی کی گئی ہیں۔پیٹرول کی قیمت37.26روپے،ہائی اسپیڈڈیزل31.86روپے،لائٹ ڈیزل فی لیٹر36.42روپے اضافہ کیاگیا۔حکومت نے 15جون سے اب تک مٹی کے تیل کی قیمت میں36,53روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا۔خیال رہے کہ رواں مالی سال پاکستان میں اب تک پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔دستاویزات کے مطابق مالی سال 2021-22 میں اب تک پیٹرول 35 روپے 13 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔یکم جولائی سے اب تک ڈیزل 30 روپے 7 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا جبکہ مٹی کا تیل 34 روپے 64 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔دستاویزات کے مطابق یکم جولائی سے اب تک لائٹ ڈیزل آئل 34 روپے 36 پیسے مہنگا ہو چکا۔یاد رہے کہ حکومت کی طرف رات گئے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…