پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہونے کا امکان

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ،این این آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے سیمی فائنل میں دونوں گروپس کی چار ٹیمیں پہنچیں گی، گروپ اے کی پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم کا مقابلہ گروپ بی کے دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہو گا، اسی طرح گروپ بی کی پہلی نمبر پر آنے والی ٹیم کا مقابلہ گروپ اے کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ہو گا، گروپ بی میں پہلے نمبر پر ہونے کی وجہ سے

پاکستان گیارہ نومبر کو دبئی میں سیمی فائنل کھیلے گا اور اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں ایڈم زامپا سمیت باؤلرز کی تباہ باؤلنگ کی بدولت آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی، آسٹریلیا نے بنگلا دیش کا 74 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 6.2 اوورز میں پورا کرلیا،پانچ وکٹیں لینے والے اسپنر ایڈم زامپا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش کو ایک مرتبہ پھر اننگز کی ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پہلے ہی اوور میں مچل اسٹارک نے لٹن داس کو بولڈ کردیا جو کھاتا بھی نہ کھول سکے۔ابھی دوسرے اوور میں اسکور چھ تک پہنچا ہی تھا کہ سومیا سرکار بھی جوش ہیزل وْڈ کا شکار بن گئے اور پھر گلین میکسویل نے ٹیم کو تیسری کامیابی دلاتے ہوئے تجربہ کار مشفیق الرحیم کا کام تمام کردیا۔تین وکٹیں گرنے کے بعد کپتان محموداللہ ریاض اور محمد نعیم نے 22 رنز جوڑ کر اسکور بمشکل 32 تک پہنچایا ہی تھا کہ ہیزل وْڈ نے دوسری وکٹ لیتے ہوئے نعیم کی اننگز کا خاتمہ کردیا جنہوں نے 16رنز بنائے جبکہ عفیف کھاتا کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔33 رنز پر آدھی بنگلہ دیشی ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی تاہم اس مرحلے پر بنگلہ دیشی کپتان نے

شمیم حسین کا ساتھ ساجھے داری قائم کرتے ہوئے 62 تک پہنچایا جس کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ شاید بنگلہ دیشی ٹیم کچھ معقول مجموعے تک رسائی میں کامیابی رہے گی لیکن ایڈم زامپا کے تباہ کن اسپیل نے بنگلہ دیش کی صفوں میں ہلچل مچا دی۔انہوں نے رنز بنانے شمیم حسین کے بعد اگلی ہی گیند پر مہدی حسن کو بھی چلتا کردیا،

لیگ اسپنر کو ہیٹ ٹرک کرنے کا موقع ملا لیکن وکٹ کیپر کیچ نہ پکڑ سکے۔دوسرے اینڈ سے اسٹارک نے ایک اور وکٹ لیتے ہوئے محموداللہ کو پویلین لوٹا کر اپنی ٹیم کو آٹھویں کامیابی دلائی۔امپا نے بہترین باؤلنگ کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اگلے اوور میں مزید دو وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کی اننگز کا خاتمہ کردیا جو 73رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں جبکہ اسٹارک اور ہیزل وْڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین اوپنرز نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور صرف 5 اوورز میں 58 رنز اسکور کیے۔کپتان ایرون فنچ 20 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے

جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 18 رنز بنائے۔آسٹریلیا نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ساتویں اوور کی دوسری ہی گیند پر ہدف حاصل کر کے میچ میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔آسٹریلیا نے 82 گیندوں قبل ہدف حاصل کر کے 8 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کر لی۔پانچ وکٹیں لینے والے اسپنر ایڈم زامپا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس شکست کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کی ٹی20 ورلڈ کپ میں مہم اختتام کو پہنچی جسے سپر12 راؤنڈ کے پانچوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…