اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان نمیبیا میچ کے دوران دلچسپ صورتحال ، گیند بائونڈری سے باہر گئی تو خاتون تماشائی نے گیند اٹھا کر دوڑلگادی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پاکستان اور نمیبیا کے درمیان گزشتہ شب ہونے والے میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب گیند بائونڈری سے باہر گئی تو خاتون تماشائی نے گیند اٹھا کر دوڑلگادی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا

ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے اوور میں جب بلے باز نے گیند کو زور دار ہٹ لگائی تو وہ بائونڈری لائن پار کر گئی ، اس موقع پر وہاں موجود خاتون تماشائی نے وہ گیند اٹھائی اور دوڑ لگا دی جس سے وہاں موجود سیکورٹی اہلکاروں کی بھی دوڑیں لگ گئیں ، بعد ازاں خاتون نے وہ گیند واپس کردی ، اس دوران میچ بھی کچھ لمحات کیلئے رکا رہا، دوسری جانب نمیبیا کے اسسٹنٹ کوچ ایلبی مورکل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گزشتہ روز ہونے والے میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔اسسٹنٹ کوچ نمیبیا ایلبی مورکل نے نمیبیا کے چینجنگ روم کا دورہ کرنے پر پاکستان ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ایلبی مورکل نے کہا کہ نمیبیا نے پاکستان کے خلاف کھیل کر بہت انجوائے کیا۔واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ اسٹیج میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔گروپ 2 کے اس میچ میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں حریف ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…