پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ و فلم شائقین نے علی ظفر اور فواد خان کے بدلے ویرات کوہلی دینے کی پیش کش کردی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ و فلم شائقین نے علی ظفر اور فواد خان کے بدلے پاکستانی مداحوں کو ویرات کوہلی دینے کی پیش کش کردی جبکہ ساتھ میں روہت شرما اور رشابھ پانت مفت میں دینے کی حامی بھی بھرلی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھارتی افراد کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے اور ان کی کم سن بیٹی کو ’ریپ‘ کو دھمکی دینے کے بعد

ایک پاکستانی خاتون نے بھارتی افراد کو ٹوئٹ میں طعنہ دیا کہ اگر انہیں ویرات پسند نہیں تو وہ پھر اسے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔سوہا تاز کی مختصر ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور اس پر نہ صرف پاکستانی کرکٹ و فلم بلکہ بھارتی فلم و کرکٹ شائقین نے بھی کمنٹس کیے اور دونوں ممالک کے مداحوں کے درمیان شخصیات کے تبادلے کی بحث شروع ہوگئی۔زیادہ تر بھارتی لوگوں نے حامی بھری کو وہ علی ظفر اور فواد خان کے بدلے ویرات کوہلی پاکستان کو دینے کیلئے تیار ہیں۔کچھ بھارتی مداحوں نے تو ایک کے بدلے ایک شخصیت مانگی اور کہا کہ ویرات کوہلی کو لے جائیں اور علی ظفر کو بھارت بھجوادیں۔بعض بھارتی مداحوں نے کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کو یہ پیش کش بھی کی کہ وہ ویرات کوہلی کے بدلے بابر اعظم کو بھارت کے حوالے کریں اور ساتھ میں رسابھ پانت بھی مفت میں لے لو۔کچھ بھارتیوں نے پاکستانیوں کو یاد دلایا کہ ویرات کوہلی ان کی کرکٹ ٹیم کو بھی بھارتی ٹیم کی طرح برباد کردیگا۔ایک بھارتی مداح نے پاکستانیوں سے سوال کیا کہ ان کے پاس کوئی انگریزی بولنے والا کھلاڑی ہے؟ایک مداح نے تو اداکار فواد خان کے بدلے پوری بھارتی ٹیم پاکستانیوں کو دینے کی پیش کش کرڈالی۔ایک خاتون بھارتی مداح نے تو پاکستانیوں سے قوی خان، زاہد احمد، عدنان صدیقی، سمیع خان، نعمان اعجاز، مدیحہ امام اور سجل علی بھی مانگ لیے اور ساتھ ہی درخواست کی کہ ان سے ویرات کوہلی نے مانگا جائے بلکہ اس کے بدلے روی شاستری کو پاکستانی لے لیں۔ایک بھارتی مداح نے پاکستانیوں کو مہوش حیات اور نیلم منیر کے بدلے راکھی ساونت دینے کی پیش کش بھی کی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…