لاہور(این این آئی )کالج ایجوکیشن کی نئی داخلہ پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کالج ایجوکیشن نیطلبہ کے لئے کالج میں داخلے کا طریقہ کار واضح کردیا۔ داخلے کیلئے میٹرک کی مارک شیٹ، سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل جمع کرایا جائیگا۔ نادرا کا کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ
، طالبعلم کا ب فارم 6 عدد تصاویر، والد کا شناختی کارڈ بھی جمع کرانا لازمی ہوگا۔واضح رہے کہ داخلے کے خواہشمند طلبہ کو تمام دستاویزات آن لائن کالج ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر جمع کرانا ہوگا۔ کالج ایجویشن کی آفیشل ویب سائٹ www.seccap.dgsc.gov.pk ہے۔