ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

سال کے بہترین پرندے کا ایوارڈ چمگادڑ کے نام جانتے ہیں مقابلے میں دوسرے نمبرپر کون رہا؟

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

ویلنگٹن(این این آئی)لمبی دم والے نایاب چمگاڈروں کو نیوزی لینڈ میں 2021 کے بہترین پرندے کا ایوارڈ دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار ہوا ہے کہ مقابلہ کروانے والے ادارے فوریسٹ اینڈ برڈ نے چمگادڑ کو پرندوں کی فہرست میں شامل کر کے مقابلے کا حصہ بنایا۔

فوریسٹ اینڈ برڈ 17 سالوں سے یہ مقابلہ منعقد کر رہی ہے ، جس میں دنیا بھر سے ووٹنگ کے ذریعے بہترین پرندے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔58 ہزار ووٹ موصول ہونے کے بعد ادارے کا کہنا تھا کہ اس بار مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ نایاب چمگادڑ کو 3000 ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی۔پیکا پیکا تو روا نامی چمگادڑ نیوزی لینڈ میں پائے جانے والے چمگادڑوں کی دو اقسام میں سے ایک ہیں۔ ان کا سائز انگوٹھے جتنا ہوتا ہے جب کہ پیدائش کے وقت ان کا سائز شہد کی مکھی جتنا ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق چمگادڑ نیوزی لینڈ کا واحد آبائی زمینی ممالیہ ہے اور اسے قومی سطح پر اہم سمجھا جاتا ہے۔چمگادڑ کو پرندوں کے مقابلے میں جگہ دینے کی وجہ یہ تھی کہ چمگادڑ کو اسی طرح کے خطرات ہیں جو دیگر قومی پرندوں کو ہیں تو اس طرح لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس مقابلے میں دوسرے نمبر پر دنیا کے واحد رات بھر جاگنے اور نہ اڑنے والے طوطے، کاکاپو، کا نام آیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…