جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپیہ39پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست پر سماعت مکمل،چیئرمین نیپرا نے بڑا اعلان کردیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپیہ39پیسے فی یونٹ بڑھانے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، چیئرمین نیپرا نے وزارت توانائی حکام کو ہدایت کی کہ ایک بار نظر ثانی کر لیں ، بجلی مہنگی کرنے سے غریبوں پر بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے بجلی کا بنیادی ٹیرف ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی وزارت توانائی کی درخواست

پر سماعت مکمل کر لی ، نیپرا حکام کی جانب سے پوچھا گیا کہ صارفین کی ہر کیٹگری پر کتنا اثر ہوگا؟ ، جب حکومت نے 3روپے 34 پیسے کا اضافہ مانگا تھا تو سبسڈی کا فیصلہ کیوں ہوا؟۔وزارت توانائی حکام نے بتایا کہ 100سے 200 یونٹ والے صارفین کو اضافے کے اثرات سے بچانا چاہتے ہیں،کے الیکٹرک کو اب باقی ڈسکوز میں شامل کیا گیا ہے۔ چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ 200یونٹ والے صارفین تک 300 تک والے کو کیوں شامل کیا گیا؟، یہ بہتر نہیں ہوتا کہ کم از کم 300 یونٹ والے صارفین کی بچت ہو جاتی۔ وزارت توانائی حکام نے بتایا کہ حکومت کا مقصد ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جانا ہے،ہمیں مجبوراً بجلی کی قیمتیں صارفین سے ہی لینا ہیں،اگر 300 تک والے صارفین کو اس ٹیرف سے بچاتے تو باقیوں پر بوجھ پڑتا۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ہم نے صارفین کا تحفظ کرنا اور بحیثیت چیئر مین میرے تحفظات ہیں، غریب آدمی پر بوجھ پڑے گا وقت ہے اس پر ایک بار نظرثانی کر لیں، تمام کیٹگریز کیلئے نہیں صرف

300 والے صارفین کیلئے نظر ثانی کا کہہ رہاہوں۔وزارت توانائی حکام نے کہا کہ موجودہ سطح پر بنیادی ٹیرف 13 روپے 97 پیسے ہے،بنیادی ٹیرف اضافے کے بعد 15 روپے 36 پیسے ہوجائے گا،زرعی صارفین کو 75 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ موجودہ درخواست سے توصارفین پر ایک روپے 68 پیسے تک اضافہ جائے گا ،مجموعی طور پر ایک روپے 68 پیسے جبکہ کیٹگریز کے تحت ایک روپے 39 پیسے بنے گا، صارفین پربوجھ ڈالاجارہاہے اس لئے وہ توبولیں گے۔نیپرااعدادوشمارکاجائزہ لینے کے بعدفیصلہ جاری کریگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…