جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

120روپے کلو چینی میں سے 70 روپے عمران خان اور وزرا کی جیب میں جارہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی کرپشن کی وجہ سے چینی پر ستر اور آٹے پر تینتالیس روپے وزرا ء کی جیبوں میں جارہے ہیں،حکومت پے در پے نیب آرڈیننس لارہی ہے،نیب کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے جو چاہے کریں،مذہبی جماعت کے تیس افراد جاں بحق ہوئے اسکا زمہ دار کون ہے؟ ،حکومت قانون کیساتھ مذاق نہ کرے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز ایک اور واقعہ پاکستان کی پارلیمانی روایت میں پیش آیا،اسمبلی کا سیشن ہوا، سینٹ کا سیشن ہوا،دو آرڈیننس پیش کیے گئے، 31 کا آرڈیننس 6 اکتوبر والے کو پروٹیکٹ کرتا ہے،یہ حال ہے وزیراعظم کا،کہتا ہوں ایک ہی آرڈیننس جاری کریں کیوں اتنی محنت کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ صدر چیئرمین نیب کو نکال سکتا ہے، مطلب جو چیئرمین بات نہیں مانے گا اسے نکال دیا جائے گا،نئے چیئرمین منتخب نہیں ہو سکتے کیوں کہ وزیراعظم صاحب مشاورت نہیں کر سکتے،یہ چیئرمین اب مستقل چیئرمین ہیں،ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کیمرے لگائیں اور ہماری کرپشن عوام کو دیکھائے۔ انہوں نے کہاکہ چینی پر 70 روپے عمران خان اور ان کے وزرا ء کی جیب میں جا رہے ہیں،گندم پر 45 روپے عمران خان اور ان کے وزرا ء کی جیب میں جا رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب کے افسران کو استثنیٰ حاصل ہے جو مرضی کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایک آرڈیننس آئے گا اور تمام

چیئرمین نیب عدالتوں کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے،یہ سب دس منٹ کے آرڈیننس کی مار ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب کو بتانا چاہتا ہوں قانون کے ساتھ تماشے نہ کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی اور چیئرمین نیب سے پوچھتا ہوں تم کل کو سامنا کر نے کیلئے تیار ہو ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ عوام بیس بیس کی فٹ کی خندقیں بھی عبور کر لیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جماعت کو کالعدم قرار دیا گیا، پھر ایسی کے ساتھ بیٹھ کر معاہدہ کیا گیا،مظاہرین میں سے 30 افراد جاں بحق ہوئے ان کا ذمہ دار کون ہے؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…